9 saal se ghum mangni ki angoothi achanak mil gayi.



نیویارک(ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون کی ہیرے کی انگوٹھی غلطی سے کموڈ میں فلش ہو گئی جو 9سال 

بعد ایسے غیرمتوقع انداز میں اسے واپس مل گئی ہے کہ خاتون سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ دی مرر کے مطابق 

نیوجرسی کی پاؤلا سٹینٹن نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ ”یہ میری شادی کی انگوٹھی تھی۔ یہ مجھ سے یہ غلطی 

ہوئی تو اس کے متعلق اپنے شوہر کو بتاتے ہوئے مجھے جو شرمندگی ہوئی اس کے متعلق آج بھی سوچ کر 

میرے بدن میں سرسری کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ میں ٹوائلٹ کی صفائی کر رہی تھی جب یہ انگوٹھی گری اور میں 

نے مقامی پبلک ورکرز ڈیپارٹمنٹ سے بھی رابطہ کیا لیکن وہ بھی میری کوئی مدد نہ کر سکے۔“رپورٹ کے 

مطابق پبلک ورکرز ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے چیف ٹیڈ گوگول نے گزشتہ دنوں پاؤلا کے گھر کی طرف جانے 

والے ایک پائپ میں اکٹھے ہوئے کیچڑ میں کوئی چمکتی ہوئی چیز دیکھی۔ حیران کن طور پر 9سال قبل پاؤلا نے 

ڈیپارٹمنٹ کے عملے کو انگوٹھی کے متعلق جو درخواست کی تھی وہ ٹیڈ گوگول کو آج تک یاد تھی۔ ٹیڈ گوگول 

کا کہنا ہے کہ کیچڑ میں چمکتی چیز دیکھ کر فوراً میرے ذہن میں پاؤلا کی بات آئی۔ میں نے اس چیز کو اٹھایا تو 



واقعی وہ ایک انگوٹھی تھی جس پر لگے چھوٹے چھوٹے ہیرے آج بھی چمک رہے تھے۔ میں نے انگوٹھی 

صاف کی اور پاؤلا کے گھر پر دستک دی۔ اس کے باہر آنے پر جب میں نے انگوٹھی اس کے سامنے کی تو اس 

کی خوشی دیدنی تھی۔“ پاؤلا کا کہنا تھا کہ ”اتنا عرصہ قبل گم ہونے والی انگوٹھی اپنے سامنے دیکھ کر مجھے یقین 

ہی نہیں آ رہا تھا۔ انگوٹھی واپسملنے پر مجھے جو خوشی ہوئی میں بیان نہیں کر سکتی۔“
9 saal se ghum mangni ki angoothi achanak mil gayi. 9 saal se ghum mangni ki angoothi achanak mil gayi. Reviewed by Raaztv on December 14, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.