Arsalan Khawaja, brother of Pakistani-cricketer Osman Khawaja, arrested in Australia.



سڈنی(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں پولیس نے پاکستانی نڑاد کرکٹر عثمان خواجہ کا بھائی ارسلان خواجہ ساتھی طالب 

علم کو دہشت گردی کے الزام میں پھنسانے کی کوشش پر گرفتار کرلیا ہے۔عثمان خواجہ کے بھائی ارسلان 

خواجہ نے سڈنی پولیس کو ایک نوٹ بک فراہم کی جس میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا پلان موجود تھا، ان 

معلومات کی بنیاد پر پی ایچ ڈی کا طالب علم قمر نظام الدین گرفتار ہوا تھا۔ پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم 

ہوا کہ ارسلان خواجہ نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر جھوٹی کہانی تراشی اور دھوکہ دہی کرتے ہوئے ساتھی طالب 


علم کو مشکلات میں ڈالنے کی کوشش کی تھی۔سڈنی پولیس نے ارسلان کو گرفتار کرلیا ہے، ان پر انصاف کی 

فراہمی میں رکاوٹ اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، ارسلان کی درخواست ضمانت بھی مسترد 

کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مک ولنگ کا کہنا ہے کہ جو کچھ قمر نظام الدین کے ساتھ ہوا ، ہم اس پر بہت 

معذرت خواں ہیں۔
Arsalan Khawaja, brother of Pakistani-cricketer Osman Khawaja, arrested in Australia. Arsalan Khawaja, brother of Pakistani-cricketer Osman Khawaja, arrested in Australia. Reviewed by Raaztv on December 03, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.