Car kay shkeen afrad kay liye hush khabri.



واشنگٹن (ویب ڈیسک) بجلی سے چلنے والی کاروں کی خبروں اور معلومات دینے والی امریکی ویب سائٹ 

’الیکٹرک‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بیڑی سے چلنے والی کاریں بنانے میں مشہور کمپنی ٹیسلا نے 

2016اپنے نئے ماڈل کی ایک ہزار کاریں روزانہ تیار کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ٹیسلا کار کا ماڈل تھری 


میں متعارف کروایا گیا تھا ۔ ٹیسلا کا ماڈل تھری صارفین کی ایک پسندیدہ کار ہے جس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔ 

بیڑی کے ایک مکمل چارج میں یہ کار 310 میل کا فاصلہ طے کرتی ہے اور سٹارٹ ہونے کے بعد یہ محض سوا 

تین سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لیتی ہے۔ اسے 170 میل فی گھنٹہ تک کی رفتار سے بھی 

چلایا جا سکتا ہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ ماڈل تھری کی بکنگ کرانے کے بعد لمبے عرصے تک اس آرڈ کی ڈیلیوری 

کا انتظار کرنا پڑتا تھا ۔ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال کے آخر تک اپنی الیکٹرک کاروں کی مانگ پوری 

کرنے کے لیے فی ہفتہ 5000 کاریں تیار کرے گی۔اگرچہ ٹیسلا کمپنی نے اپنا ہدف حاصل کر لیا ہے تاہم کئی 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں دیکھنا ہو گا کہ کمپنی ڈیمانڈ کے مطابق گاڑیاں تیار کر سکے گی یا نہیں ۔یاد 

رہے کہ ٹیسلا کمپنی کے منافع میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ کئی دیگر کمپنیوں نے بھی ٹیسلا کے مقابلے میں 
style="text-align: right;">

اپنی الیکٹرک کارز متعارف کروائی ہیں مگر ان میں وہ بات نہیں جو ٹیسلا کے ماڈل تھری میں ہے ۔ اپنی گاڑیاں 

خریدنے والے صارفین کو ٹیسلا کمپنی سہولت فراہم کرنے کے لیے امریکہ کے تمام بڑے شہروں میں چارجنگ 

اسٹیشن قائم کر رہی ہے جہاں ڈھائی گھنٹے میں ٹیسلا کی ایک کار مکمل طور پر چارج ہو جاتی ہے ۔ خاص بات یہ 

ہے کہ ٹیسلا کے ماڈل تھری کی ایک کار کی قیمت 46000 ڈالر ہے۔
Car kay shkeen afrad kay liye hush khabri. Car kay shkeen afrad kay liye hush khabri. Reviewed by Raaztv on December 02, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.