لاہور(نیوز ڈیسک ) ملک کے اکثر علاقوں میں خشک سردی کی حالیہ لہر مزید چند روز جاری رہنے کا امکان ہے۔
بیشتر میدانی علاقے خشک اور سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں، پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔ آج سب سے زیادہ
سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی آٹھ ڈگری تک گر گیا۔استور میں درجہ حرارت منفی چار، کالام، ہنزہ
اور گلگت میں منفی دو جبکہ کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری رہا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ
چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
Mulak se hushk sardi kab jye gi.
Reviewed by Raaztv
on
December 02, 2018
Rating:
No comments: