Fawad Khan Nay Ye Jism Kesay Banaya?



لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے ’’خوبصورت‘‘ اداکار فواد خان اور ’’پیارے افضل‘‘ حمزہ علی عباسی کی جس فلم کا 

پاکستانی عوام بے چینی سے انتظار کر رہے تھے اس کی پہلی جھلک سامنے آ گئی یعنی پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا 

ہے جسے دیکھ کر پاکستانی عوام ہکے بکے رہ گئے ہیں اور لوگوںنے تو یہاں تک کہنا شروع کر دیا ہے کہ یہ تو 

پاکستانی فلم کا ٹریلر ہی نہیں ہو سکتا تاہم انتہائی شاندار ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا کر رکھ دی ہے اور بھارتی 

فلم ساز بھی واہ واہ کر اٹھیں ہیں جبکہ دوسری جانب فواد خان کی نئی لک نے تو ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا 

کر دیا ہے ۔ اس فلم کا نام ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ہے جس کیلئے فواد خان نے اپنے جسم میں حیران کن 

تبدیلی کی ہے اور وہ پورے ’’جیمز بانڈ‘‘ لگ رہے ہیں ۔ تاہم انہوں نے یہ کارنامہ اس قلیل وقت میں کس 

طرح انجام دیا؟ انہوں نے پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی ہے ۔ فواد خان کچھ عرصہ سے میڈیا میں بہت ہی کم 

آئے ہیں اور انہوں نے اپنی لک کو بھی عوام میں ظاہر نہیں کیا جس کی وجہ سے اچانک سامنے آنے پر 

پاکستانی شائقین فلم انہیں بہت زیادہ سراہ رہے ہیں ۔فواد خان کو مولاجٹ کے کردار میں ڈھلنے کے لیے ایک 

فٹنس ٹرینر حسن محمود نے مدد فراہم کی اور انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ پر اس سفر کا احوال بتایا۔انسٹاگرام 

پوسٹ میں انکشاف کیا گیا کہ فواد خان 20 سال سے ذیابیطس ٹائپ ون کے شکار ہیں۔اور جب سے ہی صحت 

مند طرز زندگی کو اپنائے ہوئے ہیں۔مگر ذیابیطس کے مریض کے لیے ویٹ ٹریننگ کسی چیلنج سے کم نہیں 

ہوتی کیونکہ بلڈشوگر لیول کا بہت زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے جبکہ انسولین کی مزاحمت اور حساسیت جیسے معاملات 

کو بھی دیکھا جاتا ہے۔مگر اس سے بھی بڑا چیلنج یہ تھا کہ فواد خان کو اس کردار کے لیے 12 سے 14 ہفتے سے 

بھی کم وقت میں بدلنا تھا۔حسن محمود کے مطابق اکثر ٹریننگ کے دوران کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوتی جبکہ طبی 

مسائل پر قابو پانے کی بھی پوری کوشش کی جاتی مگر تمام تر مشکلات کے باوجود فواد خان نے حوصلہ نہیں ہارا 

اور کسی نہ کسی طرح مقصد کے حصول میں کامیاب رہے۔حسن محمود نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اس فلم 

2کے لیے حمزہ علی عباسی کو خدمات فراہم کیں اور یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے پاکستان کے  


مقبول ترین اداکاروں کے ساتھ کام کیا اور ان کے مقصد کے حصول میں مدد دی۔ اگر آپ سوچ رہے ہیں 

کہ کسی اداکار کے لیے اپنے جسم کو بنانا کونسا کوئی خاص کام ہے تو فواد خان کے معاملے میں اس سوچ کو بدل 

دینا چاہئے کیونکہ وہ ذیابیطس کے میرض ہیں جس سے دفاعی نظام کو لبلبے کے انسولین بنانے والے خلیات کی 

مدد سے نقصان پہنچاتا ہے۔
Fawad Khan Nay Ye Jism Kesay Banaya? Fawad Khan Nay Ye Jism Kesay Banaya? Reviewed by Raaztv on December 23, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.