Jamaat e islami ka naya ameer kon hoga?



لاہور (ویب ڈیسک ) جماعت اسلامی کی اگلی مدت کی امارت کے انتخابی عمل کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا، جماعت 

اسلامی کی مدت امارت مارچ 19ءکو ختم ہو رہی ہے۔ جماعت اسلامی کے ارکان اگلی پانچ سالہ مدت کے لئے 

امیر کا انتخاب کریں گے۔ مرکزی شوریٰ نے جماعت اسلامی کے ارکان کی رہنمائی کے لئےتین ناموں پر غور 

شروع کر دیا۔ آئندہ ماہ جنوری کے پہلے ہفتہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں تین ناموں کا حتمی فیصلہ کیا جائے 

گا۔ امیر جماعت اسلامی کی مدت امارت آئندہ برس 29مارچ کو مکمل ہو رہی ہے ۔ جماعت اسلامی کے قیام 

سے 2014ءتک روایت رہی کہ ارکان نے ہمیشہ شوریٰ کی جانب سے تین ناموں میں امیر پر ہی اعتماد کا اظہار 

کیا۔ تاہم گزشتہ پارٹی انتخاب میں ارکان جماعت نے یہ روایت توڑ دی اور منور حسن اگلی مدت کے لئے 

ارکان کا اعتماد حاصل نہ کر سکے۔ اور شوریٰ کی جانب سے دئیے گئے ناموں میں شامل سراج الحق پر ارکان کی 

اکثریت نے اعتماد کا اظہار کرکے جماعت اسلامی کی 70سالہ روایت توڑ دی۔ جماعت کے آئین کے مطابق 

مرکزی امیر کے انتخاب کا عمل مدت ختم ہونے سے تقریباً 90روز سے پہلے شروع ہوجانا چاہئے۔ اس مقصد 

کے لئے امیر جماعت اسلامی نے 4سے 6جنوری تک مرکزی شوریٰ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں تفصیلی 

مشاورت کے بعد مرکزی امیر کی اگلی مدت کے لئے ارکان کی رہنمائی کے لئے تین نام پیش کرے گی۔ 


امکان ہے کہ شوریٰ کی جانب سے موجودہ امیر سراج الحق، سیکرٹری جنرل اور سابق امیر خیبر پی کے پروفیسر 

ابراہیم خان کے نام 38 ہزار ارکان کی رہنمائی کے لئے رکھے گی جس کے بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آغاز ہو 

گا، انتخابی عمل کی نگرانی جماعت کے الیکشن کمشن کے سربراہ اسد اللہ بھٹو کریں گے۔
Jamaat e islami ka naya ameer kon hoga? Jamaat e islami ka naya ameer kon hoga? Reviewed by Raaztv on December 23, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.