Maula Jatt Ka Kamyab Trailer | Raaztv










کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی سینما انڈسٹری میں تہلکہ مچانے والی فلم ’ مولا جٹ‘ کا تقریباً 40 سال بعد سیکوئل 

بنایا گیا ہے ۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے نام سے بنائی گئی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جسے دیکھ کر 

اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں ہالی ووڈ کے مقابلے کی فلمیں بھی بن سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم دی لیجنڈ 

آف مولا جٹ کا ٹیزر ٹریلر اداکارہ ماہرہ خان کی سالگرہ پر ریلیز کیا گیا ہے۔فلم کی سٹار کاسٹ میں فواد خان، 

حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، علی عظمت ، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز ، گوہر رشید ، صائمہ بلوچ اور فارس 

شفیع سمیت دیگر بڑے نام شامل ہیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ معروف پروڈیوسر بلال لاشاری کی جانب سے 

بنائی گئی ہے جس کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ فلم ’ مولا جٹ‘ 1979 میں ریلیز ہوئی تھی 

جس میں مولا جٹ کا کردار سلطان راہی مرحوم نے ادا کیا تھا جبکہ نوری نت کا کردار مصطفیٰ قریشی نے نبھایا 

تھا۔ یہ ایک ایسی فلم تھی جو نہ صرف باکس آفس کی سب سے بڑی بلاک بسٹر بنی بلکہ اس نے پاکستانی فلم 

انڈسٹری کا رخ ہی بدل کر رکھ دیا ۔ بلاشبہ مولا جٹ ایک بہترین فلم تھی لیکن اس کے بعد پاکستان میں اکثر 

فلمیں اسی قسم کی بننے لگیں جس کی وجہ سے سینما انڈسٹری زوال کا شکار ہوکر رہ گئی۔ جب ہر پروڈیوسر ایک 

ہی طرز کی فلمیں بنانے لگا تو فلم انڈسٹری سے تخلیق کاروں کا خاتمہ ہوگیا لیکن اب ایک عرصے بعد اسی فلم 

کا سیکوئل سینما انڈسٹری کو نئی جہت بخش سکتا ہے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلم کا پہلا ٹریلر دیکھ کر ہی انسان 

دیکھتا رہ جاتا ہے کیونکہ پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر اتنی شاندار فلم بنائی جارہی ہے۔ فلم کی موسیقی، 

سینماٹوگرافی ، ایکشن ، ڈائیلاگز اور ایک ایک سین کسی بھی بڑی ہالی ووڈ فلم سے کم نہیں ہے۔ہمارے دفتر میں 

جس نے بھی یہ ٹریلر دیکھا ہے وہ تعریفیں کرتا نظر آرہا ہے لیکن یہ فلم کیسی ہوگی ؟ اس کا اندازہ تو 

2019 

میں فلم کی ریلیز کے بعد ہی ہوگا۔ آپ کو اس کا ٹریلر کیسا لگا؟ آپ ہمیں اپنے تاثرات سے کمنٹس میں آگاہ 

کرسکتے ہیں۔
Maula Jatt Ka Kamyab Trailer | Raaztv Maula Jatt Ka Kamyab Trailer | Raaztv Reviewed by Raaztv on December 23, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.