مچھلی بریانی
مچھلی کے ٹکڑے ۔۔ ایک کلو
چاول ابلے ہوئے ۔۔ آدھا کلو
پیاز باریک کٹی ہوئی ۔۔ 250 گرام
ٹماٹر(چوپ کئے ہوئے) 375 گرام
پسا ہوا لہسن ادرک ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
ہرا دھنیا، پودینہ چوپ کیا ہوا ۔۔ آدھا، آدھا گڈی
ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی) ۔۔ چھ عدد
آلو بخارے ۔۔ 50 گرام
بادیان کے پھول، چھوٹی الائچیاں چار عدد
بڑی الائچیاں ۔۔ دو عدد
لونگیں ۔۔ چار عدد
پسی ہوئی جائفل جاوتری ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
زردے کا رنگ ۔۔ 4/1 چائے کا چمچہ
بریانی ایسنس ۔۔ چند قطرے
پسا ہوا دھنیا، ثابت کالا زیرہ ۔۔ ایک،ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی کالی مرچ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
نمک ۔۔ ایک آدھا چائے کا چمچہ
تیل ۔۔ ایک پیالی
چاول ابلے ہوئے ۔۔ آدھا کلو
پیاز باریک کٹی ہوئی ۔۔ 250 گرام
ٹماٹر(چوپ کئے ہوئے) 375 گرام
پسا ہوا لہسن ادرک ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
ہرا دھنیا، پودینہ چوپ کیا ہوا ۔۔ آدھا، آدھا گڈی
ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی) ۔۔ چھ عدد
آلو بخارے ۔۔ 50 گرام
بادیان کے پھول، چھوٹی الائچیاں چار عدد
بڑی الائچیاں ۔۔ دو عدد
لونگیں ۔۔ چار عدد
پسی ہوئی جائفل جاوتری ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
زردے کا رنگ ۔۔ 4/1 چائے کا چمچہ
بریانی ایسنس ۔۔ چند قطرے
پسا ہوا دھنیا، ثابت کالا زیرہ ۔۔ ایک،ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی کالی مرچ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
نمک ۔۔ ایک آدھا چائے کا چمچہ
تیل ۔۔ ایک پیالی
ترکیب
مچھلی کو دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں( اگر رہو مچھلی ہو تو بہتر ہے)لہسن چھیل لیں۔ اس میں سارا گرم مصالحہ اور نمک ڈال کر پیس لیں۔ یہ لئی سی بن جائے
گی۔ اب اس لئی کو مچھلی کے ٹکڑوں میں دونوں طرف اچھی طرح مل دیں اور
تقریباً چار پانچ گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ اگر ایک دن رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ ایک
برتن میں گھی کڑ کڑائیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو اس میں تل لیں۔ تلتے وقت آنچ
دھیمی ہونی چاہئے۔ ورنہ مصالحہ سیاہ ہو جائے گا۔ اس کے بعد اسی گھی میں پیاز
سرخ کر لیا جائے اور جب پیاز بادامی رنگت اختیار کر جائے تو مچھلی کے ٹکڑے
مصالحہ سمیت اس میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر تک بھونیں۔ جب مصالحہ سرخ ہو
جائے تو تھوڑا سا پانی کا چھینٹا دے کر آنچ پر سے اتار لیں۔ اب ایک دوسری
دیگچی میں چاول ڈال کر ابال لیں۔ جب چاول تین حصے پک جائیں تو نچوڑ کر پانی
نکال دیں اور کھلے منہ کی پتیلی میں دوسری بریانی کی طرح اس میں بھی چاول
اور مچھلی و مصالحے کی تہیں لگائیں۔ سب سے اوپر چاولوں کی تہہ ہونی چاہیے۔
منہ بندکر کے دم پر لگا دیں۔ د س پندرہ منٹ کے بعد اتار لیں۔ لذیذ بریانی تیار ہے۔
Fish Biryani Recipe In Urdu
Reviewed by Raaztv
on
December 09, 2018
Rating:
No comments: