Galat Short Khalnay Ki Saza | Raaztv



سنچورین(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ سے دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کیے جانے کا امکان 

ہے ۔پاکستان کی بیٹنگ کے ساتھ غیر مستقل مزاجی کا لیبل ہمیشہ سے جڑا رہا ہے،گزشتہ سال دورہ ویسٹ انڈیز 

کے بعد یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد قومی بلے بازوں کے اہم مواقع پر ہمت ہارنے کی 

مثالیں تسلسل سے سامنے آنے لگی ہیں،سنچورین ٹیسٹ کے دوسرے روز ایک وکٹ پر سنچری مکمل کرنے کے 

بعد تیزی سے وکٹیں گنوائیں اور پوری ٹیم 190پر ڈھیر ہوگئی،سینئرز اظہر علی، اسد شفیق اور سرفراز احمد نے 

غیر ذمہ دارانہ سٹروکس کھیلتے ہوئے پویلین کی راہ لی۔یواے ای میں آسٹریلیا اور بعد ازاں نیوزی لینڈ کیخلاف 

ٹیسٹ میچز میں بھی اہم مواقع پر بیٹسمینوں کے ہمت ہارنے کی وجہ سے حریف حاوی ہوئے اور کامیابی کی 

امیدیں حسرت میں بدل گئیں، سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کے دوبارہ ڈگمگا جانے پر ہیڈ کوچ مکی 

آرتھر نے سینئرز کی خوب کلاس لی اور 3جنوری سے شروع ہونے والے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں 

بڑی تبدیلیوں کی تجویز بھی سامنے آئی ہے ۔سنچورین میں ناکام رہنے والے اسد شفیق یواے ای میں بھی 

مشکل حالات میں ٹیم کی کشتی کو بھنور میں چھوڑ کررخصت ہوئے،ٹیم مینجمنٹ کے لیے پریشانی کی بات 


32سالہ مڈل آرڈر بلے باز کی شاٹ سلیکشن تھی،اس صورتحال میں اسد شفیق کو2011ءکے بعد پہلی مرتبہ 

ٹیسٹ ٹیم سے ڈراب کیے جانے کا فیصلہ سامنے آ سکتا ہے،پہلے ٹیسٹ سے قبل ان فٹ ہونے والے حارث 

سہیل صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی بینچ پر موجود ہیں، اگر اسد کو ڈراپ 

کیا گیا تو ان میں سے کوئی ایک کھیلے گا، فٹنس بحال ہونے کے بعد محمد عباس کی ٹیم میں واپسی یقینی ہے۔
Galat Short Khalnay Ki Saza | Raaztv Galat Short Khalnay Ki Saza | Raaztv Reviewed by Raaztv on December 29, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.