How will the weather season remain today?



 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد 

اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک جا پہنچا۔ملک کے بیشتر حصے خشک 

سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت اور صبح کے اوقات میں کہرکا راج رہا۔گزشتہ 

24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں بھی موسم شدید سرد رہا۔ آج اسلام آباد میں کم سے کم درجہ 

حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں منفی 7، مظفر آباد میں 2، پشاور میں 3، لاہور میں 5، 

فیصل آباد میں 3، کراچی میں 10 اور مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک جا پہنچا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے 


دوران ملک کے شمالی علاقوں میں سرد ترین مقامات کا درجہ حرارت سکر دو منفی 11، استور منفی 09، گوپس 

کالام منفی 08، کوئٹہ منفی 07، قلات منفی 06، بگروٹ منفی 05، گلگت، در منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا 

گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے اگلے 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی اور بیشی کا امکان جبکہ 

موسم سرد اور خشک رہنے کی نوید سنائی ہے۔
How will the weather season remain today? How will the weather season remain today? Reviewed by Raaztv on December 17, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.