Imran Khan nay asad umar ko kya hukam jari kar diya.



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ابھی کچھ دیر قبل نجی ٹی وی چینل کی جانب سے خبر بریک کی گئی کہ توقع کے 

مطابق کارکردگی ظاہر نہ کرنے پر حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

نئے ناموں میں سابق نگران وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کا نام سر فہرست ہے۔ تاہم اس 

حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی وضاحت جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسد عمر کا کہنا ہے کہ 

مجھے کسی قسم کے کوئی احکامات نہیں ملے بلکہ مجھے تو وزیر اعظم کی جانب سے کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری 

کی گئیں ہیں، وزیر اعظم نے ان خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اور صرف حکومت اور آپ 

کے خلاف پراپیگنڈا ہے اور کچھ نہیں۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ ابھی بھی وزارت خزانہ کے ایک اجلاس کی 

صدارت کر کے فری ہوا ہوں تو مجھے پتہ چلا کہ مجھے ہٹائے جانے کی خبریں چلائی جا رہی ہیں، میری کل بھی 

سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر سے ملاقات ہوئی تھی لیکن اس ملاقات میں قزارت خزانہ کے قلمدان 


کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔اسد عمر نے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں سے لاعلمی کا 

اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وزارت خزانہ کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہا ہوں ،میری کل بھی شمشاد 

اختر سے ملاقات ہوئی جس میں وزارت خزانہ کی تبدیلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ شمشاد اختر کو نئی 

وزیر خزانہ بنائے جانے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
Imran Khan nay asad umar ko kya hukam jari kar diya. Imran Khan nay asad umar ko kya hukam jari kar diya. Reviewed by Raaztv on December 05, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.