Jinh AirPort Par Wazir e Khazana Ko Dekhte Hi Lagoon Nay ...



کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کی شکایات سننے پر غصے 

میں آ گئے اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے چیئرمین کیساتھ فوراً ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں 

ڈانٹ پلا دی جس پر مسافر بھی خوش ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 

دیکھا جا سکتا ہے کہ ائیرپورٹ پر موجود چند مسافروں نے جب فلائٹ آپریشن سے متعلق شکایت کی تو اسد عمر 

نے ٹیلی فون پر کسی سینئر افسر سے گفتگو شروع کر دی تاہم ویڈیو پوسٹ کرنے والے کا کہنا ہے کہ فون کی 

دوسری جانب موجود شخص کوئی اور نہیں بلکہ پی آئی اے کے چیئرمین تھے۔اسد عمر نے ائیرپورٹ پر موجود 

عملے کی تعلیم سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے انہیں فوراً ذمہ دار اور سینئر افسر کے ذریعے مسافروں کی شکایت 

70دور کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں نے گزشتہ مہینے ہی 


ارب روپے جاری کئے ہیں لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں نے یہ رقم ’کھو کھاتے‘ میں ڈال دی ہے۔اسد 

عمر نے یہ بات کرنے کیساتھ ہی کسی ذمہ دار شخص کے ذریعے مسافروں کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دے 

کر فون بند کر دیا جس پر مسافروں نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
Jinh AirPort Par Wazir e Khazana Ko Dekhte Hi Lagoon Nay ... Jinh AirPort Par Wazir e Khazana Ko Dekhte Hi Lagoon Nay ... Reviewed by Raaztv on December 24, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.