Kaya Khadim Hussain Rizvi Dehshat gard Hia.



اسلام آباد: حکومت نے تحریک لبیک کی تمام قیادت کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے 

سربراہ خادم حسین رضوی کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا۔اسلام آبادمیں پریس 

کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست کے اندر تمام ادارے اور سیاسی 

جماعتیں یکجا ہوتی ہیں اور معاشرے کے لیے اصول ریاست ہی طے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے 

اندر رہ کر احتجاج سب کا حق ہے، احتجاج آئین اور قانون کے اندر رہ کر کیا جائے، گاڑیوں کو روکنا اور 


خواتین کے پرس چھیننا احتجاج کاطریقہ نہیں ہے، موٹر وے پر گاڑیوں کو روک کر آگ لگانا بھی احتجاج کا صحیح 

انداز نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کو روکا گیا،آگ لگا دی گئی اور پھل فروش کو لوٹا گیا، 

احتجاج کے دوران کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
Kaya Khadim Hussain Rizvi Dehshat gard Hia. Kaya Khadim Hussain Rizvi Dehshat gard Hia. Reviewed by Raaztv on December 01, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.