Aap Bhi Malik Riaz ki ye video dekhe.



لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کی بڑی کاروباری شخصیت اور بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کے نواسے کی 

شادی کی تقریبات جاری ہیں جہاں ملک اور بیرون ملک سے اہم شخصیات شریک ہیں جبکہ آسیہ امیر کے بیٹے 

اور دولہے راجہ زوریز کی اپنی ہونے والی دلہن کے ہمراہ تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچائی ۔نانا 

اور نانی کو اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے بے پناہ محبت ہوتی ہے اور اس محبت کا دنیا میں کسی سے 

بھی کوئی مقابلہ نہیں ہے جبکہ ان کے سر پر سجے سہرے دیکھنے کے بھی وہ شدید خواہش مند ہوتے ہیں اور 

ایسی ہی خوشی اللہ نے ملک ریاض کو نصیب فرما دی ہے اور ان کے نواسے کی شادی دھوم دھام سے جاری 

ہے۔اس شادی کی تقریب سے ملک ریاض کے انتہائی خوبصورت اور ہلکے پھلکے انداز میں رقص کی ویڈیو نے 

سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور ممکنہ طور پر یہ پہلا موقع ہے جب ان کی کوئی ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے 

۔ ویڈیو میں ملک ریاض کے چہرے پر اطمینان اور خوشی صاف صاف نظر آ رہی ہے ۔ویڈیو میں سپیکروں پر 

پنجابی کے مشہور ٹپے بجائے جارہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ سرخ جوڑے میں ان کی بیٹی اور دولہے کی والدہ 

آسیہ امیر موجود ہیں ۔سوشل میڈیا صارفن ملک ریاض اور ان کی بیٹی کو زوریز کی شادی پر مبارک باد اور نئے 

جوڑے کو نئی زندگی کے آغاز پر دعائیں دے رہے ہیں ۔
Aap Bhi Malik Riaz ki ye video dekhe. Aap Bhi Malik Riaz ki ye video dekhe. Reviewed by Raaztv on December 01, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.