Mansha bam adalat me rone lag gaya.



لاہور (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ میں منشا بم کی جانب سے زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت جاری 

ہے جس دوران آئی جی پنجاب پیش ہو گئے ہیں جبکہ اس موقع پر منشا بم اور اس کے بیٹے کو بھی عدالت میں 

پیش کیا گیاہے ۔منشا بم نے عدالت میں آنے کے بعد رونا شروع کر دیا اور رحم کی اپیل کی جس پر چیف 

جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تمہیں اس وقت رونا نہیں آیا جب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا تھا ؟تفصیلات 

کے مطابق چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بہت اپ سیٹ ہوں ، جس نے پولیس کو گالیاں 

دیں اسے ہی بچایا جارہاہے ،کہاں ہیں وزیراعلیٰ جو کہتے تھے کہ زمین واگزار کرانے لگا ہوں ، جس کی 

درخواست پر کارروائی ہوئی اسے زمین اب تک نہ ملی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں پولیس کو 


مضبوط کرنا چاہ رہا ہوں ۔ آئی جی پنجاب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے زمین واگزار رکروا کر ایل 

ڈی اے کو دیدی ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس کو اشتہار دینا چاہیے تھا ، کیا ملک میںبدمعاشوں کی 

حکمرانی ہو گی ۔چیف جسٹس کا کہناتھا کہ سائلین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے سول جج کا تبادلہ کر دیا ہے 

اور سیشن جج سے کہاہے کہ کیس کسی تگڑے جج کو دیں ۔ سپریم کورٹ نے معاملہ حل کر کے کل رپورٹ 

دینے کی ہدایت کر دی ہے ۔منشا بم نے عدالت میں آنے کے بعد رونا شروع کر دیا اور رحم کی اپیل کی جس 

پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تمہیں اس وقت رونا نہیں آیا جب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا تھا ؟ 

۔ منشا بم نے جواب دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں نے کسی کی بھی زمین پر قبضہ نہیں کیا تھا ۔ چیف 

جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تمہارے لیے کبھی افضل کھوکھر آجا تا ہے تو کبھی کوئی اورآجاتاہے 

۔
Mansha bam adalat me rone lag gaya. Mansha bam adalat me rone lag gaya. Reviewed by Raaztv on December 01, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.