سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف اڈیالہ جیل سے رہائی
کے بعد سے لے کراب تک مسلسل خاموش ہیں اور نہ ہی مریم نواز کی سرگرمیوں
سے متعلق کوئی خبر سامنے آتی ہے اور نہ ہی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد سے
ان کی کوئی تصویر سامنے آئی ہے۔تاہم اب مریم نواز کی ایک قریبی عزیز کی
شادی میں شرکت کی تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی
دے رہی ہیں۔
مریم نواز شریف کے ساتھ ان کی دادی بیگم شمیم اختر بھی موجود ہیں جب کہ دیگر
دوست و اقارب بھی موجود ہیں ۔ابھی تک یہ تو ملعوم نہیں ہو سکا کہ یہ کس کی
شادی ہے۔
تاہم مریم نواز کی یہ تصاویر ایک پیج کی طرف سے فیس بک پر شئیر کی گئی ہیں۔
مریم نواز کی تصاویر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور خاص طور پر مسلم
لیگ ن کے سپورٹرز مریم نواز کی جھلک دیکھنے کے بعد بہت خوش نظر آئے۔
کیونکہ مریم نواز کی خاموشی پر ان کے سپورٹرز بہت تشویش میں مبتلا تھے۔خیال
رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی خاموشی پر قیاس
آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔نواز شریف اور مریم نواز پر خاموشی توڑنے کے لیے
دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
مریم نواز کی اب تک کی خاموشی پر سوال بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔سیاسی مبصرین
کے مطابق مریم نواز جو بات بات پر ٹویٹ کرتی تھیں، اڈیالہ جیل سے رہائی کے
بعد ان کا ایک ٹویٹ بھی سامنے نہیں آیا۔نواز شریف اور مریم نواز کی اس خاموشی
سے یا تو کسی ڈیل کی بُو آ رہی ہے جس کے تحت دونوں نے ہی چُپ کا روزہ رکھا
ہوا ہے یا پھر اس خاموشی کو طوفان سے پہلے کا سناٹا قرار دیا جا سکتا ہے اور
عین ممکن ہے کہ اس خاموشی کی آڑ میں مسلم لیگ ن کوئی جارحانہ حکمت عملی
اپنانے کی تیاری کر رہی ہوں۔
Maryam nawaz ki jail se bahar pehli tasweer.
Reviewed by Raaztv
on
December 01, 2018
Rating:
No comments: