Saudi Arabia Nay kitne Lakh visas Jari Kar diya.


ریاض(نیوزڈیسک) وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 21 ربیع الاول 1440ھ تک 15لاکھ9ہزار936غیر مُلکیوں کو عمرہ ویزے جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے اب تک 11لاکھ 9 ہزار 961 

افراد عمرے کی ادائیگی کی خاطر مملکت میں قدم رکھ چکے ہیں۔ ان میں سے 8 لاکھ 53 ہزار 85 افراد عمرہ کی 

سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے اپنے مُلکوں کو روانہ ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت مکہ مکرمہ میں 2لاکھ32ہزار117عمرہ زائرین موجود ہیں اور مدینہ میں موجود معتمرین کی تعداد ایک لاکھ5ہزار759ہے۔

10گزشتہ برس کے مقابلے میں اس بار معتمرین کی تعداد بہت زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب تک 


لاکھ94ہزار403افراد ہوائی جہازوں سے آئے ہیں، 96ہزار 523 زمینی راستوں سے جبکہ صرف 53 افراد 

سمندر کے ذریعے پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ اس بار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد 


سرفہرست ہے۔رواں عمرہ سیزن میں اب تک 3 لاکھ 59 ہزار پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 

مملکت آ چکے ہیں، یا مملکت ادائیگی کے بعد واپس جا چکے ہیں۔اس کے بعد انڈونیشیا کا نمبر ہے جبکہ ہندوستانی 

مسلمان عمرہ ویزہ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ اسلامی ممالک میں سب 

سے کم افراد بنگلہ دیش سے آئے ہیں، جن کی تعداد 19 ہزار 675 نوٹ کی گئی۔ وزارت حج کے مطابق رواں 

سال معتمرین کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں خاصی زیادہ ہے۔ زائرین نے اس موقع پر خادمین حرمین 

شریفین کی جانب سے زائرین کے لیے قیام و طعام اور سفری انتظامات کو بہت عمدہ قرار دیا۔اس کے علاوہ 

حرمین ٹرین کے منصوبے کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مابین سفر آرام دہ بنانے کے لیے انقلابی اقدام 

ٹھہرایا ہے۔معتمرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت کی جانب سے کسی پریشانی یا شکایت کی صورت میں 

حرمین میں قائم شدہ وزارت حج و عمرہ کے ذیلی دفاتر میں موجود اہلکاروں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، جہاں 

درجنوں زبانوں کے جاننے والے افراد زائرین کی پریشانی کا ازالہ کرنے کے لیے موجود ہیں۔
Saudi Arabia Nay kitne Lakh visas Jari Kar diya. Saudi Arabia Nay kitne Lakh visas Jari Kar diya. Reviewed by Raaztv on December 01, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.