Me es shehar se giraftar hon ga.



اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آصف زرداری نے خود کی گرفتاری کیلئے جگہ کا تعین کر لیا، سابق صدر نے گرفتاری 

کے امکان کے باعث سندھ میں ہی رہنے کا فیصلہ کر لیا، گرفتاری کے احکامات جاری ہونے کے بعد گڑھی خدا 

بخش میں گرفتاری دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہو گئی 

ہے جسے سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔جے آئی ٹی نے وعدہ معاف گواہ سے حاصل تفصیلات کو 

رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔آصف زرادری،فریال تالپور سمیت 97 افراد کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔انور 
مجید،اے جی مجید اور حسین لوائی کے خلاف بھی تحقیقات کی گئیں۔جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا 

ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو شامل تفتیش کیا گیا۔بلاول بھٹو 

کو 2 بار پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا تاہم وہ خود پیش نہیں ہوئے اور وکلاء کے ذریعے سے جواب جمع کروایا 

گیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان درجنوں ڈبوں میں موجود دستاویزی شواہد 

اوررپورٹس کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئی۔ 6رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل 

ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ احسان صادق کررہے تھے جب کہ دیگر اراکین میں کمشنر انکم ٹیکس عمران 

لطیف منہاس، جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک ماجد حسین، ڈائریکٹرنیب نعمان اسلم اور ایس ای سی پی کے 

ڈٓائریکٹر محمد افضل اور آئی ایس آئی میں تعینات بریگیڈیئرشاہد پرویز شامل ہیں۔ایف آئی اے نے جولائی میں 

اومنی اور زرداری گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا، 29 بے نامی کمپنیوں کے اکانٹس میں 35 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کے شواہد ملے تھے جب کہ کمپنی کے مالکان اومنی گروپ میں نچلے درجے کے 

ملازمین اور کمپنیوں کے وجود سے لاعلم تھے۔ دوسری جانب جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف زرداری کی 

درخواست پرایڈیشنل ڈٓائریکٹرجنرل ایف آئی اے نجف مرزا کو شامل نہ کرنیکی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔واضح 

رہے کہ ایف آئی اے وسائل اور زندگی کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر پانامہ کی طرزپرجے آئی ٹی بنانے کی 

درخواست کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے 6 ستمبرکو جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دی تھی۔ دوسری جانب 

سابق صدر آصف زرداری نے اپنی گرفتاری کو بھانپ لیا ہے۔ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے اس تمام 


صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی بھی کر لی ہے۔ پیپلز پارٹی آصف زرداری کو گرفتاری سے 

بچانے کیلئے مزاحمت کرے گی۔ جبکہ آصف زرداری 25 دسمبر تک سندھ سے باہر نہیں جائیں گے۔ آصف 

زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں تو وہ اپنی گرفتاری گڑھی 

خدا بخش میں دیں
Me es shehar se giraftar hon ga. Me es shehar se giraftar hon ga. Reviewed by Raaztv on December 20, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.