Mosam kesa rahay ga.



اسلام آباد(نیو زڈیسک) ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے۔ میدانی علاقوں سمیت وسطی اور جنوبی 

پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈالے رکھے ہیں۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ میدانی علاقوں سمیت وسطی اور 

جنوبی پنجاب میں دھند کا راج ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں دھند نے ہر منظر دھندلائے رکھا۔ دھند کے 

باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ادھر موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی 

ہدایت کی ہے۔ شمالی علاقوں میں سرد ہواؤں نے ملحقہ علاقوں میں موسم شدید سرد بنا دیا ہے۔ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 9 قلات منفی 6، گلگت منفی 3، کوئٹہ منفی 5 لاہور 4، 



فیصل آباد 4، پشاور 3، مظفر آباد 2، اسلام آباد 2، گوجرانوالہ 3 اور کراچی میں درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈ 

ریکارڈ کیا گیا۔موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والوں نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شمالی علاقوں 

میں شدید سردی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
Mosam kesa rahay ga. Mosam kesa rahay ga. Reviewed by Raaztv on December 21, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.