Mujhe Mera Boss Sharmnaak Sms Bhejata Tha.




کراچی(ویب ڈیسک) ایسے بدطینت افراد کی کمی نہیں جو کام کی جگہوں پر خواتین کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بناتے 

ہیں۔ اس کنزا جمیل نامی لڑکی کو بھی ایسے ہی شخص سے واسطہ پڑا، جس کی ہوس پرستی کو بالآخر کنزا نے فیس 

بک پر آشکار کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق کنزا جمیل نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس 

عمران رضا نامی شخص کا تعلق واشنگٹن سے ہے۔ میں نے اکتوبر میں اس کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ تب سے 

40اس نے مجھے مسلسل شرمناک پیغامات بھیجنے شروع کر دیئے اورپھر مجھے شادی کی پیشکش کر دی حالانکہ یہ 

سالہ شخص شادی شدہ اور بال بچے دار ہے۔“کنزا نے لکھا کہ ”اس نے مجھے پیغامات میں کئی فحش باتیں 

لکھیں اور شادی کرنے کو کہا لیکن جب میں نے انکار کر دیا تو کہنے لگا کہ چلو گرل فرینڈ بن جاؤ۔ مگر جب 

میں نے اس کی کوئی بات نہیں مانی تو اگلے مہینے اس نے میری تنخواہ روک لی۔ میں اس کی ویب سائٹ 

RateDesiکے لیے لکھتی تھی۔ میرے آرٹیکلز اب بھی اس کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔پہلے اس نے 



مجھے کہا کہ وہ مجھے یکم دسمبر کوتنخواہ دے گا۔ پھر 7دسمبر کا کہا اور پھر جب میں نے اس کی بات نہیں مانی تو 

اب اس نے میرا فون اٹھانا چھوڑ دیا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق کنزا جمیل نے عمران رضا کے پیغامات کے 

سکرین شاٹس بھی اپنی پوسٹ میں شیئر کیے ہیں جن میں اس نے انتہائی شرمناک باتیں کہہ رکھی ہوتی ہیں۔
Mujhe Mera Boss Sharmnaak Sms Bhejata Tha. Mujhe Mera Boss Sharmnaak Sms Bhejata Tha. Reviewed by Raaztv on December 22, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.