Temoor ali Khan Kis Mazhab par Amal Kareen Gye.



ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ بیٹے تیمور کو ماں باپ کے مذہب میں سے کوئی 

بھی مذہب اپنانے کا اختیار ہوگا۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام مسلم 

مذہب کی مناسبت سے تیمورعلی خان رکھا گیا جب کہ سیف علی خان مسلمان اور کرینہ کپور ہندو گھرانے سے 

تعلق رکھتی ہیں جس کے بعد ان کے بیٹے کےمذہب کے حوالے سے کئی سوال اٹھائے گئے تھے لیکن اب 

سیف علی خان نے خود ہی اس معاملے میں لب کشائی کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سیف 

علی خان کا کہنا تھا کہ تیمور کو مکمل طور پر کوئی بھی مذہب اختیار کرنے میں آزادی حاصل ہے جب کہ بطور 


والد میں چاہتا ہوں میرا بیٹا کھلے ذہن اورملک کا اچھا امیج بنانے والا بنے لیکن کرینہ تیمور کو لبرل 

اورعاجزانسان دیکھنے کی خواہش مند ہیں تاہم تیمور نے خود ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ 

سیف علی خان اور کرینہ کپور نے 2012 میں شادی کی تھی
Temoor ali Khan Kis Mazhab par Amal Kareen Gye. Temoor ali Khan Kis Mazhab par Amal Kareen Gye. Reviewed by Raaztv on December 21, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.