Nawaz Sharif Kay Liye Umeed Ki Kiran Jaag Uthi | Raaztv



اسلام آباد (ویب ڈیسک) آج سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ 

اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کے فیصلے کے حوالے سے معروف صحافی سہیل 

وڑائچ کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح کے فیصلوں کے بارے میں 

کچھ نہیں کہا جا سکتا یہ تب ہی پتہ چلتا ہے جب فیصلہ آ جائے تاہم اس بارے میں 

اندازے ضرور لگائے جا سکتے ہیں۔اس کیس میں جس طرح کے شواہد آئے ہیں اور 

جس طرح سے ملک کے حالات چل رہے ہیں تو ا س صورتحال میں بہت کم امید 

ہے کہ نواز شریف کے حق میں کوئی فیصلہ آئے۔زیادہ تر امکانات یہی ہیں کہ نواز 

شریف کے خلاف فیصلہ آئے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بتا دوں کہ پچھلے 

ایک سال سے یہ جو پراسیس چل جا رہا ہے اس پر جہاں اپوزیشن سخت ناراض ہے 

مجھے تو یوں لگتا ہے کہ اس پراسس کے حوالے سے کئی دوست ممالک میں عدم 

اطمینان پایا جاتا ہے۔جب کہ یورپ اور ایشیا کے درمیان ایک ملک ہے جو شریف 

خاندان سے قربت رکھتے ہیں تو مجھے یوں لگتا ہے کہ اب وقت آ گیا دوست ممالک 

مداخلت کر سکتے ہیں اور نواز شریف کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔واضح 

رہے آج سابق وزیراعظم نواز شریفکے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ 

ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز 

شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ او ر فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ 

سنائے جانے کے موقع پر خود بھی عدالت میں موجود ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) 

کے قائد محمد نواز شریف پیر کے روز موسم کی خرابی کے پیش نظر ایک روز قبل 

ہی لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے روانگی سے 

قبل اپنے خاندان کے تمام افراد سے ملاقات کی ۔جب کہ دوسری طرف ن لیگی 

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ عدالت سے 

انصاف کی امید رکھتے ہیں ۔نواز شریفنے پاکستان اور عوام کی بے پناہ خدمت کی 

ہے ۔نواز شریف کا دامن ہر طرح کی کرپشن سے پاک ہے ۔واضح رہے العزیزیہ 

ریفرنس میں 22 اور فلیگ شپ ریفرنس میں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے 


گئے۔ احتساب عدالت نمبر ایک اور دو میں نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی 

مجموعی طور پر 183 سماعتیں ہوئیں، سابق وزیراعظم مجموعی طور پر 130 بار 

احتسابعدالت کے روبرو پیش ہوئے، وہ 70 بار جج محمد بشیر اور 60 بار جج ارشد ملک 

کے روبرو پیش ہوئے۔ایون فیلڈ میں سزا کے بعد نواز شریف کو 15 بار اڈیالہ جیلسے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا ،ْاحتساب عدالت نمبر ایک میں 70 میں سی65 

پیشیوں پر مریم نواز میاں نواز شریف کے ساتھ تھیں۔
Nawaz Sharif Kay Liye Umeed Ki Kiran Jaag Uthi | Raaztv Nawaz Sharif Kay Liye Umeed Ki Kiran Jaag Uthi | Raaztv Reviewed by Raaztv on December 24, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.