Mujhe Kisi Kisam Ka Khoof Nahin | Raaztv



اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت 

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس فیصلہ سنانے جارہی ہے اور اس موقع پر 

نوازشریف عباس آفریدی کے گھر پر موجود جہاں وہ وکلاءسے مشاورت کر رہے 

ہیں جبکہ انہوں نے رہنماؤں سے بھی گفتگو کی ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق 


نوازشریف نے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی قسم کا کوئی خوف 

نہیں ہے ، میرا ضمیر مطمئن ہے ، کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سر جھکانا پڑے ، 

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا ہے ۔ان کاکہناتھا کہ ایماندار 

سے ملک اور عوام کی خدمت کی ہے جبکہ کیس میں کچھ نہیں ہے اس لیے زیادہ 

زیادتی کر بھی نہیں سکتے ۔ان کا کہناتھا کہ ایک بار پھر پاکستان کو پٹڑی سے اتار دیا 

گیا ہے،موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کردیا۔
Mujhe Kisi Kisam Ka Khoof Nahin | Raaztv Mujhe Kisi Kisam Ka Khoof Nahin | Raaztv Reviewed by Raaztv on December 24, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.