کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 500 پوائنٹس سے زائد کی تیزی جبکہ اوپن مارکیٹ اور انٹر
بینک میں ڈالر مستحکم رہا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور
مارکیٹ 574 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 38 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، تیزی کے باعث حصص
کی مالیت میں 80 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 140 روپے اور
انٹر بینک میں 138 روپے 90 پیسے پر مستحکم رہا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودیہ عرب کی جانب سے
1 ارب ڈالر ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملا ہے جس سے ادائیگیوں کے توازن میں کچھ حد تک بہتری
ضرور دیکھنے میں آئے گی۔
Saudi Arabia receives $ 1 billion from Pakistan, change the value of dollars.
Reviewed by Raaztv
on
December 15, 2018
Rating:

No comments: