نیویارک(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک دلہن نے اپنی شادی پر 20ہزار پاؤنڈ (تقریباً 35لاکھ روپے) خرچ کر
ڈالے اور دولہا نے شادی کے روز ایسا کام کر دیا کہ دلہن کی تمام رقم تو غارت گئی ہی، زندگی بھی اجڑ کر رہ
گئی۔ میل آن لائن کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلین کی 28سالہ ساشا ارسٹیڈ نامی لڑکی کو اس کے
منگیتر 29سالہ کیوین ہائیپولائٹ نے رضامند کیا کہ وہ شادی کے اخراجات اٹھائے۔ دولہا کے پاس رقم نہ ہونے
کی وجہ سے ساشا تمام انتظامات کے لیے پیسے دینے پر رضامند ہو گئی لیکن عین شادی کے روز، جب دلہن
چرچ میں کھڑی تھی، دولہا گھبرا کر بھاگ گیا۔ رپورٹ کے مطابق تمام مہمان اور دلہن تقریب میں آئے اور
تین گھنٹے تک دولہا کا انتظار کرتے رہے، تاہم اس نے نہ آنا تھا نہ آیا۔ اس ہتک آمیز سلوک کے کئی دن بعد
ساشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”میرا اور کیوین کا تعلق گزشتہ 10سال سے تھا۔ میں سوچ بھی
نہیں سکتی تھی کہ وہ میرے ساتھ ایسا کرے گا۔ اس نے مجھ سے بے وفائی کی۔ بھاگنے کے تین دن بعد اس
نے مجھے ای میل کی اور معذرت کرتے ہوئے دوبارہ تعلق بحال کرنے کی درخواست کی لیکن میں نے اسے
رد کر دیا کیونکہ اس نے جس طرح مجھے رسوا کیا، اس کے بعد دوبارہ اس کے ساتھ رہنے کا سوال ہی پیدا
نہیں ہوتا۔“
Shadi se 2 ghantay pehlay dulha ghar se bhag gaya.
Reviewed by Raaztv
on
December 16, 2018
Rating:
No comments: