Sharukh khan ki beti kaya se kaya ban gyi?



بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے یوں تو رواں برس اگست میں فیشن میگزین ’ووگ‘ کے لیے 

فوٹو شوٹ کرواکر فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا۔جہاں شاہ رخ خان کی بیٹی کی اداکاری کی 

شروعات کی چہ مگوئیاں ہیں، وہیں ان کے بیٹے آرین خان کی جانب سے بھی اداکاری کے میدان میں آنے کی 

خبریں ہیں۔تاہم ان کے والد شاہ رخ خان نے واضح کیا ہے کہ ان کے بچے فی الحال اداکاری کے قابل نہیں، 

انہیں اداکاری کرنے سے پہلے سیکھنا اور سمجھنا ہوگا کہ اداکاری کیا ہوتی ہے؟لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ 

سہاںا خان نے اداکاری سے قبل ہی فلم ڈائریکشن کا کام شروع کردیا۔اور یہ انکشاف خود شاہ رخ خان نے کیا 

کہ ان کی بیٹی ان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں۔دکن کیرونیکل سے بات کرتے ہوئے شاہ 

رخ خان نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی سہانا خان آئندہ 4 سال تک امریکا سمیت دیگر ممالک میں تعلیم جاری 

رکھیں گی، جس کے بعد ہی وہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے اہل ہوں گی۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ 

انہوں نے سہانا خان کو واضح بتادیا ہے کہ اگر وہ فلم پروڈکشن یا پھر اداکاری میں آنا چاہتی ہیں تو پہلے انہیں یہ 


سیکھنا اور سمجھنا ہوگا کہ اداکاری ہوتی کیا ہے اور فلم پروڈکشن کیسے ہوتی ہے؟ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ سہانا 

خان اس وقت لندن سے اداکاری کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، ساتھ ہی وہ کچھ انٹرنیشنل انٹرن شپس بھی کر 

رہی ہیں۔شاہ رخ خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی بیٹی سہانا خان ان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی اسٹنٹ 

ڈائریکٹر بھی ہیں۔ان کے مطابق اگرچہ ان کی بیٹی بیرون ملک زیرتعلیم ہیں، تاہم انہوں نے ہدایت کار آنند 

ایل رائے سے درخواست کرکے انہیں اسٹنٹ ڈائریکٹر کا کام دلوایا۔شاہ رخ خان نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی 

کم سے کم آئندہ 4 سال تک شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں بنیں گی، وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے اوراداکاری شروع 

کرنے سے پہلے اس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہی اداکارہ بنیں گی۔
Sharukh khan ki beti kaya se kaya ban gyi? Sharukh khan ki beti kaya se kaya ban gyi? Reviewed by Raaztv on December 16, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.