Smart card to replace vehicle registration book by mid-October | Raaztv





لاہور (ویب ڈیسک) شہریوں کیلئے اچھی خبر، گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم، سمارسٹ کارڈ کا اجراءپیر سے 

شروع کیا جائے گا۔ سمارٹ کارڈ کی فیس 530 روپے وصول کی جائے گی جبکہ کارڈ کوریئر کے ذریعے متعلقہ 

ایڈریس پر بھجوایا جائے گا۔روزنامہ خبریں کے مطابق محکمہ ایکسائز کو پچھلے کئی ماہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن 

بکس کی کمی کا سامنا ہے جس کے پیش نظر ہفتے کے روز فیس ادا کرنے والے شہریوں کو پیر کے روز ان کے 

ایڈریسز پر کارڈ بھجوائے جائیں گے۔ اس سے قبل محکمہ ایکسائز کے دفتر سے رجسٹریشن بکس جاری کی جاتی 

530تھیں جس پر موٹرسائیکل کی بک 300 جبکہ گاڑی کی 500 روپے میں دی جاتی تھی۔ اب دونوں کی  

روپے فیس وصول کی جائے گی۔ موٹررجسٹریشن اتھارٹی لاہور عدیل امجد کا کہنا ہے کہ اقدامات مکمل کرلئے 

گئے ہیں، اب دفاتر کی بجائے ڈی جی آفس سے سمارٹ کارڈ جاری ہوں گے۔ پراجی رجسٹریشن بکس تبدیل 

کرنے کے خواہشمند شہری بھی فیس جمع کراکے سمارٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔
Smart card to replace vehicle registration book by mid-October | Raaztv Smart card to replace vehicle registration book by mid-October | Raaztv Reviewed by Raaztv on December 16, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.