Sheikh rasheed nay baghawat kar di.



اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر شدید 

تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پی اے سی پر مان گئی مزید باتیں بھی مان لے گی شہباز 

شریف این آر او مانگ رہے ہیں جو شخص ریمانڈپر ہو اس کے پروڈیکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئے نجی ٹی 

وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئر مین پی اے سی کے معاملے پر مجھے شدید تحفظات 

ہیںحکومت پی اے سی پر مان گئی تو مزید مطالبے بھی مان لے گی انہوں نے کہا کہ شہباز شریف این آر او 

مانگ رہے ہیں اور میری اطلاعات کے مطابق ان کی اہلیہ تہمینہ درانی این آرا و کیلئے سرگرم ہیں اور یہ لوگ 

درمیانی راستے کی تلاش میں ہیں انہوں نے کہا کہ مشرف سے این آر او میںشہباز شریف کا مرکزی کردار تھا 

مسلم لیگ کے سب ہی لوگ شہباز شریف پرسہارا کیے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ شریف برادران ملک کے 

بے تاج بادشاہ بنے بیٹھے تھے۔شریف برادارن نے خود سے بڑے کام کرنے کی کوشش کی جو شخص ریمانڈ پر 

ہو اس کے پروڈیکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے تمام مقدمات 

ناقص انداز میںلڑے نواز شریف جب لندن سے واپس آئے تو ان کا بھائی بھی انہیں لینے ایئر پورٹ نہیں 


پہنچے انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے جو ہار مان لیتا ہے وہ ہار جاتا ہے عمران خان نے جدو جہد کی آج 

وہ کا میاب ہے انہوں نے کہا میں بلاول کو زرداری کے ساتھ نہیں دیکھ رہا بلاول کو زرداری کی حقیقت کا پتہ 

چلے گا تو رویہ بدل جائے گا آصف زرداری ملک کے صدر تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے آئندہ تین 

ہفتوںکے دوران جھاڑو پھرتے دیکھ رہاہوں۔
Sheikh rasheed nay baghawat kar di. Sheikh rasheed nay baghawat kar di. Reviewed by Raaztv on December 20, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.