24 december ko milk me kya hone wala hai.




لودھراں (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب پی ٹی 

آئی کے دورحکومت ہی میں بنے گا۔ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جنوبی 

پنجاب کے حقوق کیلئے تمام وعدے پورے ہوں گے، صوبہ جنوبی پنجابکے بننے میں بہت سے مسائل ہیں مگر 

صوبہ جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کے دورحکومت ہی میں بنے گا۔ انہوں نےکہا کہ نواز شریف فیصلہ خلاف آنے پر کس بنیاد پر عوامی مہم شروع کریں گے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ بہت بڑی کرپشن پکڑی گئی ہے، 24 

دسمبر کو رپورٹ منظرعام پر آئے گی، یہ دولت بچانے کے لیے دباؤ ڈالیں گے لیکن سب کچھ سامنے آجائے 

گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہورہے بلکہ اپوزیشن کو اسمبلی چلانے میں 

دلچسپی ہی نہیں۔ دوسری جانب نہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بننے میں بہت سے مسائل ہیں، پانی کی 

تقسیم، این ایف سی ایوارڈ کی سینیٹ میں منظوری لی جائے گی۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یکم 

جولائی 2019 سے جنوبی پنجاب میں پبلک سیکریٹریٹ بن جائے گا۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ 

ن نے گنے کے کاشت کاروںکا استحصال کیا تھا، گنے کا ریٹ 180روپے فی من ملے گا۔ مسلم لیگ ن کے 


قائد سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف فیصلہ خلاف آنے پرکس بنیاد پرعوامی مہم چلائیں گے، 

نوازشریف کے خلاف ریفرنس اربوں کا ہیرپھیرتھا، 24 دسمبرکوفیصلہ ہوگا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ احتساب 



کا گھیرا تنگ ہورہا ہے اسی لیے تو سیاسی دباؤ ڈالاجا رہا ہے، اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہورہے، چاہتے 

ہیں اسمبلی چلے، اپوزیشن کواسمبلی چلانے میں دلچسپی ہی نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا 

کہ کیمرہ مین پرظلم ہوا ہے ن لیگ نے اپنی پرانی عادتیں نہیں چھوڑیں، نوازشریف کے گارڈزکے خلاف پوری 

طرح سے ایکشن ہورہا ہے۔
24 december ko milk me kya hone wala hai. 24 december ko milk me kya hone wala hai. Reviewed by Raaztv on December 20, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.