Tell your people that they do not worry, dollars will be dollared from every side.



اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے قوم کو خوشخبری سنا دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی قوم کو بتا دوں کہ وہ فکر نہ کریں ، اب ہمیں ہر طرف سے ڈالر 

ہی ڈالر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے مخلتف امور پر 

بات کی ۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم معاشی سسٹم کے حوالے سے جو کام کررہے ہیں وہ سست ہے 

کیونکہ ایک لمبے عرصے کی تباہی ہے جس کے اثرات کو ختم کرنا ہے۔پاکستان کی جیو اسٹریٹیجک پوزیشن اور 

وسائل اس قدر زبردست ہیں کہ ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آج اپنی قوم کو خوشخبری سنا 


دوں کہ وہ مالی معاملات کے حوالے سے بالکل پریشان نہ ہوں ۔یہاں بہت زیادہ ڈالر آنے والے ہیں ۔انہوں 

نے کہا کہ اب ہمارے پاس یہاں سے بھی ڈالر آئیں گے اور سرمایہ کاری سے بھی ڈالر آئیں گے جس سے 

ہمارے معاشی مسائل ختم ہوں گے۔دوسری جانب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت گئی توملک میں اڑھائی 

ارب کا خسارہ تھا۔ پاورسیکٹر 1200ارب کے خسارے میں تھا۔پی آئی اے اور اسٹیل مل خسارے میں تھی۔

جس طرح موجودہ حکومت کوبحران کا سامنا ہے اس سے قبل کسی حکومت کوبحران کا سامنا نہیں تھا۔انہوں 

نے ہماری کوشش ہے کہ تاجروں کو سہولیات دیں۔ سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ایک دفتربنائیں 

گے جن کے مسائل کوفوری حل کیا جائے گا۔ہماری کوشش ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔

ایف بی آر کا کام ریکوری ہے جبکہ ایف بی آر کا کام پالیسی بنانا نہیں ہے۔
Tell your people that they do not worry, dollars will be dollared from every side. Tell your people that they do not worry, dollars will be dollared from every side. Reviewed by Raaztv on December 03, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.