The great news came to the students | Raaztv



لاہور (نیوزڈیسک) :سکول کے بچوں کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 

جماعت پنجم کے امتحانات اب بورڈ نہیں لے گا بلکہ طلبہ و طالبات کی کارگردگی کو سکول میں ہی جانچا جائے 

گا۔پنجاب ایگزامینشین کمیشن کے تحت 5 ویں جماعت کا امتحان ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔پہلے فیز میں 2019ء میں سے پانچویں کا امتحان بورڈ کے تحت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پانچویں کے امتحان لاہور 

سمیت صوبے بھر میں 23 لاکھ سے زائد طلبہ وطالبات شرکت کرتے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم مردا راس نے 

بھی اس اقدام کی تائید کی ہے۔پنجاب حکومت 2019 سے پانچویں کا امتحان پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے 

تحت نہیں لے گی۔جب کہ دوسری فیز میں آٹھویں کا امتحان بھی ایگزامینیشن کمیشن کے تحت نہ لینے کی 

منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ پانچویں کے امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام اخراجات حکومت برادشت کرتی 

ہے۔ جب کہ دوسری طرف صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے 

انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ تعلیم کیلئے استعمال کر کے ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ڈیجیٹل ٹیکنالوجی 

کے ذریعے غریبوں کے بچوں کو گھر بیٹھے جدید تعلیمی و نصابی تصورات سے آگاہی حاصل ہو گی۔ اس حوالے 

سے ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس کا اجراء 100روزہ منصوبے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ جس کے ذریعے حکومت 

نے غریب اور امیر طالبعلموں کے درمیان طبقاتی فرق کو ٹیکنالوجیکے ذریعے مٹا دیا ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ 

ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس کا منصوبہ پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون 

سے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گریڈ 4اور 5کے بچوں کیلئے ڈیجیٹل نصابی کتب کی فراہمی سے 

طالبعلموں کو مختلف تعلیمی تصورات سمجھنے میں مدد ملے گی۔ صوبائی وزیر مراد راس نے بتایا کہ ڈیجیٹل نصابی 

کتب کیلئے انڈرائیڈ ایپلی کیشن بھی لانچ کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نصابی کتب کا اجراء محکمہ سکولز 

ایجوکشن کا انقلا بی اقدام ہے اور طالبعلم اس ایپلی کیشن کوفری ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 


طالبعلم ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس کے ذریعے نصاب سے مکمل آگاہی کے ساتھ ساتھ تعلیمی ویڈیوز اور دیگر مواد سے 

اپنی تعلیمی قابلیت میں بہتری لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کا فروغ 

پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اس حوالے سے فروغِتعلیم کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بڑی 

مہارت سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
The great news came to the students | Raaztv The great news came to the students | Raaztv Reviewed by Raaztv on December 28, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.