What was the secret deal between India and Afghanistan a few days ago?



لاہور (ویب ڈیسک) بیرون ملک مقیم معروف پاکستانی شخصیت ڈاکتر جمعہ خان مری نے انکشاف کیا ہے کہ 

بھارت بھی بی ایل اے سے تنگ آ چکا ہے اور وہ کئی سالوں سے اپنے ملک میں چھپے پاکستان کے باغی عناصر 

کو نکال باہر کر رہا ہے ۔ اسی سلسلے میں اس نےبلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کمانڈر اسلم عرف اچھو کو 

افغانستان کے علاقے قندھار منتقل کر دیا ہے۔ یہ تبدیلی اس وقت رونما ہوئی ہے جب کراچی میں چینی قونصل 

خانے پر حملے کے بعد ان عناصر کے خلاف گھیر ا تنگ کیا جا رہا ہے ۔ اوورسیز پاکستانی بلوچ یونٹی کے سربراہ 

ڈاکٹر جمعہ خان مری نے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت بی ایل اے 

سے دوری اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یاد رہے اس برس فروری میں جمعہ خان نے بلوچ علیحدگی 

پسندوں سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے تمام بلوچوں سے ایک مرتبہ پھر درخواست کی ہے 

کہ وہ جاگ جائیں، اور بھارت کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی نہ بنیں ورنہ وہ تمہیں استعمال کرکے کچرے میں پھینک 


دے گا۔ ڈاکٹر جمعہ خان نے باغی عناصر کو نصیحت کی کہ پاکستان کے علاوہ آپ کے ساتھ کوئی مخلص نہیں۔

ڈاکٹر جمعہ خان مری نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد چند اہم بلوچ رہنما مخالف قوتوں سے علیحدگی اختیا ر کرکے 

قومی سیاست کے دھارے میں شامل ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں شرپسندانہ کارروائیوں میں ملوث 

ہزاروں جنگجو بھارت اور افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں
What was the secret deal between India and Afghanistan a few days ago? What was the secret deal between India and Afghanistan a few days ago? Reviewed by Raaztv on December 10, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.