What will the NAB do within 24 hours after the arrest of Saad Rafique and Salman Rafique?



لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو 

درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کر لیا ہے۔قانون کے مطابق 

دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد نیب دفتر منتقل کیا جائے گا اور وہاں ان کا طبی معائنہ ہو گا اور پھر دونوں کو 


جسمانی ریمانڈ کیلئے 24 گھنٹے کے اندر احتساب عدالت میں پیش کرنا پڑے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور 

پر دونوں کا 15 روزہ ریمانڈ لیا جائے گا جس دوران پیراگون اور آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کی جائیں 

گی۔واضح رہے کہ دونوں نے لاہور ہائیکورٹ میں پیراگون ہاؤسنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے 

درخواست دے رکھی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا جس پر دونوں بھائیوں کو نیب نے گرفتار کر لیا۔
What will the NAB do within 24 hours after the arrest of Saad Rafique and Salman Rafique? What will the NAB do within 24 hours after the arrest of Saad Rafique and Salman Rafique? Reviewed by Raaztv on December 11, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.