110 Kilometre ka safar seraf 32 rupee me | Raaztv



لاہور (نیوزڈیسک) 110 کلومیٹر کا سفر صرف 32 روپے میں، جولٹا نامی کمپنی نے پاکستان میں کم قیمت اور کم 

خرچ والی الیکٹرک موٹر سائیکلیں متعارف کروا دیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سفر کیلئے استعمال کی 

جانے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو روایتی ایندھن سے ہٹا کر ایک متبادل ایندھن یا ذریعے پر منتقل کیا جا 

رہا ہے۔ دہائیوں تک گاڑیوں کیلئے پیٹرول، ڈیزل، سی این جی اور اس جیسے دوسرے مہنگے ایندھن استعمال کیے 

جاتے رہے ہیں۔ تاہم گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری کا عمل شروع کیا گیا جس نے کافی 

کامیابی حاصل کی ہے۔ ہائبرڈ گاڑیوں میں بیٹری میں موجود برکی توانائی کو گاڑی دوڑانے کیلئے استعمال کیا جاتا 

ہے۔ یہ ذریعہ ناصرف سستا ہے، بلکہ طویل عرصے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جہاں ایک طرف ہائبرڈ 

گاڑیوں نے خاصی مقبولیت حاصل کی ہے، وہیں اب ہائبرڈ موٹرسائیکلوں کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ 

پاکستان میں بھی جولٹا نامی ایک کمپنی نے جدید ہائبرڈ موٹرسائیکلیں متعارف کی ہیں۔ جولٹا نامی کمپنی نے 70 سی 

سی اور 125 سی سی کم قیمت اور کم خرچ ہائبرڈ موٹرسائیکلیں تیار کی ہیں جو جلد ہی مارکیٹ میں فروخت کیلئے 


پیش کر دی جائیں گے۔ جولٹا موٹرسائیکلوں کی بیٹری کو مکمل چارج کیلئے 8 سے 10 گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے، 

جبکہ اس پر کل لاگت صرف 32 سے 48 روپے تک آتی ہے۔ ایک مرتبہ بیٹری کو مکمل چارج کرنے کی 

صورت میں 70 سی سی موٹرسائیکل 60 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ جبکہ 125 سی سی موٹر سائیکل 

مکمل چارج پر 80 گھنٹہ فی کلومیٹر کی رفتار پر 110 کلومیٹر تک کا اصلہ طے کر سکتی ہے۔ 70 سی سی 

موٹرسائیکل کی قیمت 46 ہزار 5 سو روپے جبکہ 125 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت 80 ہزار روپے رکھی گئی 

ہے۔
110 کلومیٹر کا سفر صرف 32 روپے میں
110 Kilometre ka safar seraf 32 rupee me | Raaztv 110 Kilometre ka safar seraf 32 rupee me | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 09, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.