Har Ghar Kay Berozgar Afrad kay Liye Nokriyaan | Raaztv



اسلام آباد (نیوزڈیسک) :ہر گھر کے بیروزگار افراد کو نوکریاں دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں 

جمع کروا دی گئی ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی 

اسمبلی نذیز احمد چوہان نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 

وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت 50 لاکھ گھر بنانے والی تمام کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ ہر گھر 

میں دو نوکریاں پانچ سال کے لیے بیروزگاروں کو دی جائیں۔اس طرح سے وزیراعظم پاکستان جناب عمران 

خان کا قوم کو ایک نوکریاں دینے کا وعدہ بھی پورا ہو جائے گا۔واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت اپنے 100 روزہ پلان پر عمل درآمدکرنے کی کوئی کوشش ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی اور اس حوالے سے وزیر 

اعظم عمران خان عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اس حوالے سے پاکستان 

تحریک انصاف کی حکومت نے اب تک متعدد عوامی منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے جن میں سب سے بڑ ا 

منصوبہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تھا۔اس منصوبے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ماہ ستمبرمیں تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے 50لاکھ 

گھروں کی تعمیرکیلئے2 ہفتے میں سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم کو سیکرٹری کی جانب سے 

نجی شعبے کو50 لاکھ گھرمنصوبے میں شامل کرنے کے قانونی طریقہ کارپر بھی بریفنگ دی گئی تھی۔ 

وزیراعظم نے کہا تھا کہ بذات خود اس پروگرام کی اونر شپ لوں گا،50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے لاکھوں 


بےروزگارافراد کونوکریاں بھی ملیں گی۔جب کہ اس حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے 

کہ ہماری پارٹی نےالیکشن میں روزگار دینے کا نعرہ لگایا، ہم اقتدار میں آ کر نوجوانوں کو روزگار دیں گے، 

وضاحت کر دوں کہ عمران خان ایک کروڑ نوکریاں نہیں بانٹیں گے بلکہ ہاؤسنگ کے شعبے سے پیدا کی جائیں 

گی۔
Har Ghar Kay Berozgar Afrad kay Liye Nokriyaan | Raaztv Har Ghar Kay Berozgar Afrad kay Liye Nokriyaan | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 10, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.