200 Hawteen Se loot Mar | Raaztv



کراچی (ویب ڈیسک) فیروز آباد پولیس نے خواتین سے لوٹ مار کرنے والے رکشہ گینگ کے سرغنہ کو زخمی 

حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے درجنوں خواتین کے قیمتی بیگ اور 

لاکھوں روپے مالیت کے زیورات برآمد کرلیے ۔ ملزمان نے 200 سے زائد خواتین سےلوٹ مار کا اعتراف کیا 

ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او اورنگ زیب 

خٹک اور غلام نبی آفریدی پر مشتمل ٹیم نے پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 3 میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے 

کے بعد زخمی ملزم عمران کو اس کے ساتھی عابد سمیت گرفتار کرلیا۔ ایک ملزم فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او اورنگ 

زیب خٹک اور غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان چار سال سے رکشہ میں سوار ہوکر خواتین کو اسلحہ 

کے زور پر لوٹتے تھے ۔ ملزمان اپنے ساتھ کٹر بھی رکھتے تھے اور خواتین کی سونے کی چوڑیاں اور بالیاں بھی 

کاٹ لیا کرتے تھے ۔ ملزمان پہلے بھی قتل اور ڈکیتی کے کیسز میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے جیل میں چار 

رکنی ڈکیت گروپ بنایا تھا۔ ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے 70 سے زائد خواتین سے چھینے گئے قیمتی ہینڈ بیگ، 

لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات، 50سے زائد موبائل فون، لیپ ٹاپس، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال 

ہونے والا رکشہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کا ایک ساتھی کچھ عرصہ پہلے بہادر آباد پولیس کے ہاتھوں زخمی حالت 

میں گرفتار ہوا تھا اور اس وقت جیل میں ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے اس کامیابی پر فیروز 

آباد پولیس کے لیے نقد انعام اور تعریفی سند کا اعلان کیا ہے ۔ پولیس نے برآمد ہونے والے لاکھوں روپے 

کے موبائل فون سی پی ایل سی ایسٹ کی مدد سے ان کے اصل مالکان کے حوالے کردیئے ۔ دوسری جانب 


سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد میں فائرنگ سے نوجوان جبکہ اسٹیل ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران چھریوں کے 

وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود احسن آباد اللہ بخش گوٹھ 

میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 32 سالہ عامر لاکھانی ولد انور علی 

لاکھانی زخمی ہوگیا۔اسٹیل ٹاؤن میں چھری کے وار سے 17 سالہ رحمان گل ولد گل شیر زخمی ہوا۔ اس کا 

اپنے بھائی سے جھگڑا ہوا تھا۔
200 Hawteen Se loot Mar | Raaztv 200 Hawteen Se loot Mar | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 18, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.