5 star hotel me dehshat gardi ka hamla | Raaztv




15نیروبی(ویب ڈیسک)کینیا کے دارالحکومت میں واقع ایک فائیو سٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں  

افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افریقی ملک کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ضلع 

ویسٹ لینڈ میں واقع ڈوسٹ ڈی 2 نامی پُر تعیش ہوٹل پر منگل کے روز دہشت گردوں نے حملہ کرکے متعدد 

افراد کو قتل کردیا۔نیروبی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ابھی بھی عمارت کے اندر موجود ہیں تاہم 

سیکیورٹی فورسز نے سات منزلہ عمارت کی چھ منزلیں دہشت گردوں سے خالی کروالی لی ہیں۔مقامی خبر رساں 

ادارے کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام لوگوں کو ہوٹل سے نکال لیا گیا ہے جبکہ 100 افراد بدھ کی صبح عمارت سے 

ریسکیو کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری صومالیہ کی 

دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔کینین حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل کا محاصرہ ختم ہوگیا لیکن سیکیورٹی 

فورسز کا آپریشن جاری ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ ہورہا ہے جبکہ مسلسل دھماکوں کی آوازیں بھی 

آرہی ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ حملے میں 15 افراد لقمہ اجل بنے ہیں لیکن سرکاری ذرائع 

30نے تاحال ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں  

افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ داخلہ نے نیروبی ہوٹل حملے میں ایک امریکی شہری کے ہلاک ہونے کی 

تصدیق کی ہے۔اس حملے کا آغاز اس وقت ہوا جب 101کمروں کے ہوٹل، ایک ریسٹورنٹ اور متعدد دفاتر پر 

مشتمل ڈوسٹ ڈی 2 کمپلیکس میں ایک زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز پانچ کلو میٹر دور تک واضح طور پر سنی 

گئی۔


5 star hotel me dehshat gardi ka hamla | Raaztv 5 star hotel me dehshat gardi ka hamla | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 16, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.