Ap Ki Zamanat Seraf 2 Peshiyoon Par Ho Gi.



لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف سے 

2ملاقات کرنے والے ایک سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے نواز شریف کے بار بار پوچھنے پر انہیں بتایا کہ  

پیشیوں کے بعد آپ کی ضمانت ہو جائے گی جبکہ وہ حکومت کو صرف 1 یا 2 بلین ڈالر دینے پر رضامند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ گزشتہ 

جمعرات کچھ سینیٹرز اراکین اسمبلی وغیرہ نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات 

کی جس دوران نواز شریف سے بار بار پوچھا کہ اب میرا کیا ہو گا، مجھے چپ رہنے کو کہا گیا تھا اور میں چپ 

بھی رہا لیکن اس کے باوجود مجھے سزا دیدی گئی جس پر سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ دو پیشیوں کے بعد آپ کی 

ضمانت ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں وہ جس کیس میں اس وقت سزا کاٹ رہے ہیں سینیٹر 

عبدالقیوم اس کیس کی بات کر رہے تھے یا پھر کسی اور کیس کی لیکن محسوس یہ ہوتا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر 

اسی کیس کی بات کر رہے تھے جس میں وہ اس وقت سزا کاٹ رہے ہیں البتہ نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آ 


رہے ہیں اور نہ ہی انہیں کوئی این آر او ملنے والا ہے، یہ جیلیں بھی کاٹیں گے اور ان سے پیسوں کی ریکوری 

بھی ہو گی۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ حکومت پاکستان کا موقف ہے کہ انہوں نے 25 بلین ڈالر دینا ہے 

جبکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ایک، دو بلین ڈالر لے لو۔ نواز شریف کی والدہ بھی لوگوں سے ملنے گئیں، 

شہباز شریف نے بھی پہلے کافی پاپڑ بیلے، سعد رفیق اوران کا بھائی بھی ایک سابق جرنیل کے گھر گئے تھے لیکن 

اس لمحے تک کوئی این آر او نہیں ہو رہا۔
Ap Ki Zamanat Seraf 2 Peshiyoon Par Ho Gi. Ap Ki Zamanat Seraf 2 Peshiyoon Par Ho Gi. Reviewed by Raaztv on January 14, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.