90 Kilo Se 58 Kilo Tak Kaise Pahuch Gaya | Raaztv



ممبئی (ویب ڈیسک) فلمی دنیا کے ستارے جسمانی طور پر بہت تیزی سے خود کو بدل کر دکھاتے ہیں مگر یہ کمال 

راتوں رات نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے وہ غذا، ورزش اور دیگر طریقہ کار اپناتے ہیں۔ایسا ہی کمال بولی وڈ 

اسٹار پرینیتی چوپڑا نے 2015 میں اس وقت دکھایا جب انہوں نے اپنا وزن 90 کلوگرام سے کم کرکے 58 کلو 

تک پہنچادیا۔2009 میں پرینیتی کا وزن 90 کلوگرام تک پہنچ چکا تھا اور ایسا لگتا تھا کہ ان کے لیے اس سے 

نجات ناممکن ہے، جس پر انہیں ناقدین اور مداحوں کی باتیں بھی سننا پڑتی تھیں۔ایک انٹرویو میں بولی وڈ اسٹار 

نے کہا کہ ان کا جسمانی وزن ہمیشہ سے زیادہ تھا اور فلموں میں کام کرنے کے بعد ان کے پاس ورزش کے 

وقت نہیں ہوتا تھا مگر پھر انہیں احساس ہوا کہ اداکاری کے ساتھ شخصیت بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔پرینیتی 

ہمیشہ سے فاسٹ فوڈ کی دیوانی رہیں اور ان کے لیے پیزا سے منہ موڑنا آسان نہیں تھا، تو پھر 4 ماہ میں انہوں 

نے 40 کلو وزن کیسے کم کیا اس کا راز غذائی انتخاب اور جسمانی طور پر سرگرم ہونا ہے۔اداکارہ نے خود 

بتایامیرا اسٹینما نہ کے برابر تھا جبکہ ہر قسم کی وزن بڑھانے والی غذا مجھے پسند تھی مگر پھر میں نے درست غذا 

کا انتخاب کیا۔اس مقصد کے لیے انہوں نے طرز زندگی میں بتدریج تبدیلیاں کیں اور پہلے 2 ہفتے انہوں نے 

ہلکی غذائوں کا انتخاب کیا جس کے بعد غذائی انتخاب کو مزید سخت کیا۔مثال کے طور پر صبح اٹھ کر نہار منہ 

ایک گلاس لیموں کا عرق گرم پانی میں ملا کر پینا عادت بنایا، ناشتے میں 2 ابلے ہوئے انڈے، برائون بریڈ اور 

ملائی سے پاک ایک کپ دودھ۔دوپہر کا کھانا برائون چاول، روٹی دال یا سبزیوں پر مشتمل ہوتا، شام میں دہی یا 

سبز چائے کو پسند کرتیں جبکہ رات کے کھانے میں سبزیاں، دودھ، کم چربی والی غذائیں اور کبھی کبھار چاکلیٹ 

شیک۔اس آسان غذائی پلان نے ان کے جسمانی وزن میں کمی کا عمل تیز کردیا جبکہ انہیں جم جانا پسند نہیں تھا 

تو وہ ٹریڈ مل پر دوڑنے، گھڑ سواری، تیراکی اور ایک مقامی مارشل آرٹ کی قسم Kalaripayattu کی مشقیں 

کرنے لگیں۔رقص کی کلاسوں میں بھی جانا شروع کیا جس سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملی جبکہ ذہنی طور 

پر خود کو مضبوط کرنے کے لیے مراقبے کا سہارا لیا۔
90 Kilo Se 58 Kilo Tak Kaise Pahuch Gaya | Raaztv 90 Kilo Se 58 Kilo Tak Kaise Pahuch Gaya | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 14, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.