Ashiq Nay Larki Ko Apnay Sath Le Gya Or Pheer | Raaztv



ممبئی (ویب ڈیسک )بھارت کے شہر رانچی کی رہنے والی دو لڑکیوں کو انے کے بوائے فرینڈز نے پکنک کے 

بہانے بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق 2 جنوری کو جگن ناتھ پور کے پولیس سٹیشن 

میں13 سالہ لڑکی کے اہل خانہ شکایت درج کروانے پہنچے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی 

کی 16 سالہ دوست نے اسے انسانی سمگلنگ کیلئے اغواءکر لیا ہے ۔لیکن جب لڑکیاں ایک ہفتے کے بعد واپس گھر 

پہنچیں تو انہوں نے ایسی کہانی بیان کر دی کہ ہر کسی کے پیروں تلے زمین ہی نکل گئی ۔جگن ناتھ پولیس 

سٹیشن کے انچارج انوپ کامکر نے کہا ہے کہ دونوں لڑکیوں نے دو جنوری کو اپنے بوائے فرینڈز کے ساتھ 

ملاقات کی اور گھر سے پکنک کیلئے گئی تھیں۔لیکن ان کے بوائے فرینڈز نے انہیں قید کر لیا اور جنسی زیادتی کا 

نشانہ بناتے رہے ، لڑکوں نے انہیں ’تتی سلوائی ‘ پولیس سٹیشن کی حدود میں قید کر رکھا تھا ۔رورل سپریٹنڈنٹ 


آف پولیس اشتوش شیکھر نے کہا ہے کہ ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مقدمہ درج کیا 

جارہاہے جبکہ لڑکیوں کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے ۔پولیس کا کہناتھا کہ ایک ملزم جس کا نام بادل ہے ،اس 

کا تعلق تتی سلوائی سے ہے اور اس نے اپنی 16 سالہ محبوبہ کو پکنک پر جانے کیلئے بلایا لیکن وہ اپنی سہیلی کو 

بھی ساتھ لے گئی ۔ لیکن بادل اور اس کے دوست منیش نے دونوں کو قید کر لیا اور ایک ہفتے تک باری باری 

جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔
Ashiq Nay Larki Ko Apnay Sath Le Gya Or Pheer | Raaztv Ashiq Nay Larki Ko Apnay Sath Le Gya Or Pheer | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 13, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.