Maroof Aadakar intkal Kar Gaya | Raaztv



ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ کے معروف اداکار کشور پرادھان 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔وہ کئی بولی وڈ 

اور مراٹھی فلموں میں اپنی جاندار کامیڈی اداکاری سے مشہور ہوئے۔ان کے ساتھی اداکار سوبود بھاو نے بتایا 

کہ وہ انہیں پیار سے کشور کاکا بلاتے تھے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طویل عرصے سے اداکار کی طبیعت خراب 

تھی، تاہم وہ ان کے انتقال کی صحیح وجہ نہیں جانتے۔کشور برادھان کے خاندان کے افراد ان کی آخری 


رسومات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔کشور برادھان آخری مرتبہ مراٹھی فلم ‘شبھ لگنا ساودھان‘ میں کام 

کرتے نظر آئے، جس میں ان کی پرفارمنس کو بیحد پسند کیا گیا۔وہ 100 سے زائد مراٹھی زبان کے تھیٹر 

ڈراموں کا بھی حصہ بن چکے ہیں، جبکہ 18 انگریزی زبان کے تھیٹر شوز میں بھی جلوہ گر ہوئے۔انہوں نے 

بولی وڈ فلم ’جب وی میٹ‘، ’لگے رہو منا بھائی میں بھی کام کیا۔کامیاب فلم ’جب وی میٹ‘ میں ان کے چند 

مزاحیہ ڈائیلاگز بیحد مشہور بھی ہوئے۔
Maroof Aadakar intkal Kar Gaya | Raaztv Maroof Aadakar intkal Kar Gaya | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 13, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.