Berozgar Nojawano k liye khushkhabri.



کراچی(ویب ڈیسک) سندھ کابینہ نے گریڈ ایک سے 15 تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی شروع کرنے کی 

منظوری دے دی ہے۔سندھ کابینہ کا اجلاس پیر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت نیوسندھ 

سیکریٹریٹ میں منعقد ہُوا۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزرا، مشیروں ، معاونین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

5000کابینہ کو بتایا گیا کہ 260 سرکاری اہلکارپالیسی کے برعکس سرکاری گھروں میں رہتے ہیں۔ سندھ میں  

سیکریٹریٹ ملازمین ہیں جو رہائش مانگ رہے ہیں۔ 5 فیصد ہاؤس رینٹ سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے رہائش 

دینے کی صورت میں کاٹا جاتا ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کیاکہ جو غیرقانونی طور پر رہ رہے ہیں انکو رٹائرمنٹ تک 

ایک وقت تک کی چھوٹ دی جائے اور الاٹمنٹ پالیسی کے سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی جائیجو الاٹمنٹ پالیسی کا 

جائزہ لے گی۔ سندھ کابینہ نے گریڈ ایک سے 15 تک خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

دریں اثنا کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سندھ 

کابینہ نے تمام سرکاری محکموں میں گریڈ 1سے 15تک کی خالی آسامیو ں پر بھرتی شرو ع کر نے کی منظوری 

دے دی ہے ۔نئی بھرتیوں کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایک ہفتے میں تجاویز طے کرے گی اور 


بھرتیوں سے متعلق قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لے گی۔ صو با ئی مشیر نے بتا یا کہ وزیر اعلی کی زیر صدارت 

طویل اجلا س ہوا جس میں مختلف ضروری امور زیر بحث آئے۔ اجلا س میں بتا یا گیا کہ سپریم کور ٹ نے 

چنگچی رکشہ کے حوالے سے 7سفارشات دی تھیں جن پر عمل درآ مد کردیا گیا ہے۔محکمہ توانائی کے متعلق 

اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے حیسکو اور سیپکو کے ساتھ آٹومیٹک میٹر ریڈنگ (اے ایم آر) لگانے 

کے لیے معاہدہ کیاتھا۔سندھ کابینہ نے مئی 2019 تک حیسکو اور سیپکو کو تمام میٹر لگانے کی ہدایت کی۔یاد 

رہے کہ سندھ حکومت نے 27.398 بلین روپے حیسکو اور سیپکو کو بجلی کے بلوں کی مد میں جولائی 2010 سے 

182جولائی 2016 تک کے بقایاجات کی صورت میں ادا کردیے تھے۔ سندھ کابینہ نے گنے کی کم از کم رقم  

روپے فی من (40 کلو گرام) مقرر کرنے کی منظوری بھی دی۔ مارکیٹ کمیٹی بنانے کے اختیارات صوبائی وزیر 

زراعت کو دے دیے گئے۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ اور سیکریٹر ی ٹرانسپورٹ نے بھی بریفنگ دی۔ 

10سندھ کابینہ نے چنگ چی رکشہ کے کرایے کی منظوری دی جس میں طے پایا گیا کہ 6 کلومیٹر تک کرایہ  

روپے اور اس سے زیادہ کلومیٹر پر 15 روپے فی مسافر کرایہ ہو گا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے تمام چنگچی 

رکشے رجسٹرڈ کرنے کے احکام جاری کیے۔ کابینہ نے تمام غیرقانونی الاٹمنٹ کی گئی محکمہ جنگلات کی زمین کو 

منسوخ کرنے کی منظوری دی۔ سندھ کابینہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپوت کو ایک اور مدت کیلیے چارٹرڈ 

انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کا چیئرمین اور عبدالباسط سومرو کو سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (ایس آئی 

ڈی اے ) کا چیئرمین مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ سندھ کابینہ نے سندھی لینگویج اتھارٹی کی بھی 

منظوری دے دی۔ سندھ کابینہ نے وزیر بلدیات کو لوکل باڈیز کی مختلف اراکین مقرر کرنے کی منظوری دے 

دی۔
Berozgar Nojawano k liye khushkhabri. Berozgar Nojawano k liye khushkhabri. Reviewed by Raaztv on January 08, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.