Bharti Fauj ki Janab Se Di Jane Wali Roti | Raaztv



ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی فوج کے سپاہی تیج بہادر نے سرحد پر ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں اس نے فوج کی 

جانب سے فراہم کی جانے والی ناقص روٹی اور سالن لوگوں کو دکھایا ، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے پناہ وائرل 

ہوئی تاہم بعد میں انہیں اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تیج بہادر کا 22 سالہ بیٹاہر 


یانہ میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ پایا گیا ہے ۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ روہت نے بھارت کے ضلع ریواڑی 

میں واقع ” شانتی وہار “ میں اپنے کمر میں خود کو مبینہ طور پر گولی مار کر خود کشی کر لی ہے ۔پولیس کا کہناہے 

کہ ہمیں ایک کال موصول ہوئی جس میں ہمیں بتایا گیا کہ روہت نے خوچ کشی کرلی ہے جس کے بعد ہم 

موقع پر پہنچے تو کمرہ اندرسے بند تھا جبکہ لاش بیڈ پر پڑی تھی اور اس کے ہاتھ میں پستول تھا جبکہ اس کا والد 

کمبھ کے میلے میں گئے ہوئے تھے جنہیں ہم نے اطلاع کر دی ہے ۔
Bharti Fauj ki Janab Se Di Jane Wali Roti | Raaztv Bharti Fauj ki Janab Se Di Jane Wali Roti | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 18, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.