Canada Ka Wazir e Azam Nay Us Larki Kay Liye Elaan Kar Diya | Raaztv



اوٹاوا(ویب ڈیسک) اپنے خاندان کو چھوڑنے اور بنکاک ایئرپورٹ پر پھنس جانے والی سعودی شہری رہف 

القنون کو پناہ ملنے کے بعد وہ کینیڈا پہنچ گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزیر برائے 

خارجہ امور کرسٹیا فریلینڈ نے سعودی خاتون کوایک بہادر کینیڈین کے طور پر متعارف کروایا تاہم ان کا کہنا تھا 

کہ رہف القنون ایک لمبے سفر اور آزمائش کے بعد تھکن سے چٴْور ہیں اور فوری طورپر کوئی بیان نہیں دیں 

گی،رہف القنون کینیڈا کے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول سے کوریئن ایئر 

کے پرواز سے پہنچیں۔انھوں نے ٹوئٹر پر کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جو بظاہر پرواز کے اڑان بھرنے سے کچھ 


لمحے پہلے لی گئی تھیں۔واضح رہے کہ رہف محمد القنون نے گذشتہ پیر کو بینکاک سے کویت کی پرواز پر سوار 

ہونے سے انکار کرتے ہوئے خود کو ہوائی اڈے کے قریب واقع ہوٹل کے کمرے میں بند کر لیا تھا۔رہف 

کے والد اور بھائی ان سے ملاقات کے لیے تھائی لینڈ پہنچے تھے تاہم انھوں نے ان سے بھی ملنے سے انکار کر 

دیا تھا اور بعدازاں تھائی لینڈ کی امیگریشن پولیس نے بتایا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزیں کی 

نگرانی میں ہوٹل سے چلی گئی ہیں۔
Canada Ka Wazir e Azam Nay Us Larki Kay Liye Elaan Kar Diya | Raaztv Canada Ka Wazir e Azam Nay Us Larki Kay Liye Elaan Kar Diya | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 13, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.