لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بہو بھی مسلم لیگ (ن) کے دفاع میں میدان
میں آگئیں۔بیگم سلمان شہباز نے 3 حکومتی وزراء کی سیاسی قابلیت پر سوال اٹھادیے۔ بیگم سلیمان شہباز نے
اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کیا وزیراطلاعات فیاض الحسین چوہان مفتاح اسماعیل سے معاشیات پر بات کرسکتے ہیں؟
کیا وفاقی وزیر مراد سعید شاہدخاقان عباسی سے اکنامک گروتھ اورانویسٹمنٹ پالیسی پر دلائل کیساتھ بات کرسکتے
ہیں ؟کیا وفاقی وزیر فیصل واوڈاسی پیک اور سالانہ مالیاتی امور پر پر انکا سامنا کرسکتے ہیں؟۔ واضح رہے کہ شہباز
شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے خلاف بھی نیب متحرک ہے اور وہ ملک سے باہر ہیں۔
sharif khandan se ek aur siyasat mein | Raaztv
Reviewed by Raaztv
on
January 13, 2019
Rating:

No comments: