Pakistan Ko Udar Oil ki Farahmi Shoro | Raaztv



اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سعودی عرب سے ادھار تیل ملنے میں مزید تاخیر ہوگئی۔سعودی عرب کے ولی عہد 

کے دورہ پاکستان کے بعد تیل کی فراہمی شروع کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جب 

سے اقتدار میں آئی ہے پاکستان اور برادر ملک سعودی عرب کے تعلقات مرکز نگاہ بنتے جارہے ہیں۔سعودی 

عرب کی جانب سے امدادی پیکج کے علاوہ گوادر میں دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری لگائی جارہی ہے۔اس 

حوالے سے گزشتہ روز سعودی وزیر پٹرولیم نے گوادر کا دورہ کیا ۔سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن 

عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔انکا کہنا تھا کہ 

سعودی عرب اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اہمیت کے حامل 2 ممالک ہیں۔انکا کہنا تھا کہ گوادر 

پورٹ خطے کی اہم بندرگاہ ہے۔پاکستان ،چین اور سعودی عرب کی دوستی اور اشتراک عالمی مثال ہوگا۔سعودی 

عرب کی سی پیک میں شمولیت سے سی پیک کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔پاک سعودی تعلقات کے 

حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق یہ کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی میں مزید تاخیر ہوگئی 

ہے۔سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کراؤن پرنس کے دورہ پاکستان کے بعد شروع ہوگی۔سعودی ولی 

عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد ادھار تیل کی فراہمی شروع کر دی جائے دی ۔دوسری جانب آج 

وزیراطلاعات فواد چودھری نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔وفاقی وزیر 


اطلاعات نے سعودی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ 

محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سےتعلقات مزید مضبوط 

ہونگے۔سعودی عرب اورپاکستان دوبھائی ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ 

ہے۔سعودی وزیر اطلاعات ترکی الشیبانی نے فواد چودھری کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار پرشکریہ ادا 

کیا۔۔
Pakistan Ko Udar Oil ki Farahmi Shoro | Raaztv Pakistan Ko Udar Oil ki Farahmi Shoro | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 13, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.