Chief Justice Ki Retirment Par Khushiyan Manany Walon Kay Liye Bori khabar | Raaztv



اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار رواں ماہ کی 17 جنوری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کی 

ریٹائرمنٹ پر کئی کرپٹ عناصر نے سُکھ کا سانس لیا، کرپٹ عناصر کا خیال ہے کہ جسٹس ثاقب نثار کے بعد 

چیف جسٹس بننے والے جسٹس آصف سعید کھوسہ طاقتور شخصیات کو ریلیف دیں گے اور اپنے فیصلوں میں بھی 

نرمی برتیں گے۔ تاہم یہ خوش فہمی رکھنے والے تمام افراد کیلئے دو بُری خبریں ہیں۔ایک تو یہ کہ چیف جسٹس 

ثاقب نثار نے اپنے تمام کیسز نمٹا کر جانے کا فیصلہ کیا ہے اور دوسرا یہ کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی 

کرپٹ افراد اور مافیا کے گرد گھیرا تنگ کریں گے اور اپنے فیصلوں میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتیں گے۔اس 

بات کا ثبوت یہ ہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ ہر فیصلے میں جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ 

جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اس سے بھی زیادہ کھُل کر کرپٹ افراد اور مافیا کا سامنا کریں گے۔

جس کے بعد قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور ضمانت کروا کر رہا ہوجانے والوں کیلئے بھی کوئی راہ فرار 

نہیں ہوگا اور سب لوگ قانون کے شکنجے میں آجائیں گے۔خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس 

ثاقب نثار آئندہ برس 17 جنوری 2019ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں، جس کے بعد سپریم کورٹ کے 8 سینئیر جج 

صاحبان کو بالترتیب یہ عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا۔ان 8 ججز میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس 

گلزار احمد ، جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، 

جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیٰی آفریدی شامل ہیں۔ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئیر ترین جج کو 


چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے۔جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 18 جنوری 2019ء کو چیف جسٹس 

آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے اور 20 دسمبر 2019ء کو ریٹائر ہو جائیں گے، جس کے بعد جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوں گے۔جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022ء کو ریٹائر ہوں گے۔ 2 

فروری 2022ء کو جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے۔ جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر 2023ء تک عہدے پر فائز رہیں گے۔ ان 8 جج صاحبان میں سے بھی کچھ جج صاحبان اس عہدے پر پہنچنے 

سے قبل ہی ریٹائر ہو جائیں گے، کیونکہ آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال 

مقرر ہے۔
Chief Justice Ki Retirment Par Khushiyan Manany Walon Kay Liye Bori khabar | Raaztv Chief Justice Ki Retirment Par Khushiyan Manany Walon Kay Liye Bori khabar | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 03, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.