Chief Justice Nay Pakistan Awam ko Bari KHushKhabri Sone Di | Raaztv



9اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ڈیم کی تعمیر میں  

2سال کا عرصہ لگنا تھا لیکن اللہ نے خاص مہربانی کی اور بہت سے مسائل فوری حل ہوگئے جس کے باعث  

سے ڈھائی سال پہلے ڈیم کی تکمیل ہوسکتی ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں 

بتایا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر پر 1584 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ ڈیم کی تعمیر پر 9 سال کا عرصہ لگنا تھا لیکن 

اللہ نے بڑی سہولتیں فراہم کی ہیں، زمینوں کے مسائل کسی عدالت میں گئے بغیر چند دنوں میں حل ہوگئے۔ 

اگر ہم پوری ذمہ داری سے جدوجہد کے ساتھ ڈیم کی تعمیر کریں تو دو سے ڈھائی سال پہلے اس کی تعمیر 

ہوجائے گی۔ ڈیم کی تعمیر میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس 

نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں اپنے ملک کی مدد کی، جتنا پیار اوورسیز اپنے ملک سے 


کرتے ہیں اتنا ہم لوگ بھی نہیں کرتے۔ برطانیہ کے دورے کے دوران 5 سے 6 جگہ فنکشن ہوئے تو جگہ کم 

پڑگئی اور پتا چلا کہ لوگ ٹیبل مانگنے کیلئے جھگڑے کر رہے ہیں۔ مانچسٹر میں 1300 لوگوں کا فنکشن تھا لیکن 

اس سے زیادہ لوگ باہر کھڑے ہوئے تھے، ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں سے بہت زیادہ 

توقعات ہیں۔
Chief Justice Nay Pakistan Awam ko Bari KHushKhabri Sone Di | Raaztv Chief Justice Nay Pakistan Awam ko Bari KHushKhabri Sone Di | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 11, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.