Mujhe Kya Samajh Kar Hath Lagaya | Raaztv



بولی وڈ بولڈ اداکارہ زرین خان نے ایک ایونٹ کے دوران مداح کو اپنے ساتھ بدتمیزی کرنے پر تھپڑ لگادیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک اسٹور کی لانچ کے لیے پہنچی تھیں۔اس 

دوران اپنی گاڑی تک واپس جانے کا رستہ ان کے لیے خاصہ دشوار ثابت ہوگیا، کیوں کہ ہزاروں کی تعداد 

میں مداحوں نے اداکارہ کو گھیر لیا تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ زرین خان کو اس دوران ایک نوجوان نے 

ہاتھ لگانے کی کوشش بھی کی، جس کے بعد اداکارہ نے اس پر تھپڑوں کی بارش کردی۔واقع کی ویڈیو بھی 

سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ اس واقع کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کبھی کبھار ہمیں معاملات کو 

اپنے ہاتھوں میں لینا ضروری ہوجاتا ہے، پھر کچھ اور سوچا نہیں جاسکتا۔اداکار کا کہنا تھا کہ ایک خاتون ہونے کی 

حیثیت سے میں نے ہمیشہ یہی سوچا ہے کہ جو بھی مجھے ہراساں کرنے کی کوشش بھی کرے گا تو میں اسے 


وہیں سبق سکھا دوں گی۔ زرین خان نے کہا کہ میں ایک اداکارہ ہوں اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی مجھے 

ہاتھ لگا سکتا ہے، کسی کو حق نہیں کہ وہ مجھے نامناسب انداز میں ہاتھ لگائے، میں ایک عورت ہوں، اور ہر 

عورت کو یہ حق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارے اور کام کرسکے‘۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال زرین 

خان اس وقت مشکل کا شکار ہوئی تھیں، جب ایک موٹر سائیکل سوار شخص کا انتقال ان کی گاڑی سے ٹکرانے 

3کے باعث ہوگیا تھا۔اداکار نے سلمان خان کی فلم ’یوراج‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا، وہ ہیٹ اسٹوری  

اور ہاؤس فلم جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔
Mujhe Kya Samajh Kar Hath Lagaya | Raaztv Mujhe Kya Samajh Kar Hath Lagaya | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 11, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.