Dollar Ki Kimat To Kam Ho Gyi Lekin Saudi riyal Kahan Ponch Gaya | Raaztv



کراچی (ویب ڈیسک) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا 

رجحان رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی جبکہ اوپن 

کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اوپن 

کرنسی مارکیٹ میں چینی یوآن کی قدر میں استحکام جبکہ یورو، برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی 

قدر میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل 

کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدرمیں 5پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت 

138.95خرید138.90روپے سے گھٹ کر138.85روپے اورقیمت فروخت139.00روپے سے گھٹ کر 

روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے سے گھٹ کر138.60روپے 

اورقیمت فروخت139.20روپے سے گھٹ کر139.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں40پیسے جبکہ برطانوی 

پائونڈکی قیمت میں بھی40پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت 

خرید157.50روپے سے بڑھ کر157.90روپے اورقیمت فروخت159.30روپے سے بڑھ کر159.70روپے 

جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید175.60روپے سے بڑھ کر176.00روپے اورقیمت فروخت177.40روپے 

سے بڑھ کر177.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں5پیسے جبکہ یواے ای 


درہم کی قیمت خرید میں10پیسے اور قیمت فروخت میں5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب 

سعودی ریال کی قیمت خرید36.70روپے سے بڑھ کر36.75روپے اورقیمت فروخت37.00روپے سے بڑھ 

کر37.05روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.60روپے سے بڑھ کر37.70روپے اورقیمت 

فروخت37.95روپے سے بڑھ کر38.00روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے 

میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.80روپے اور قیمت فروخت20.80روپے پرمستحکم رہی۔
Dollar Ki Kimat To Kam Ho Gyi Lekin Saudi riyal Kahan Ponch Gaya | Raaztv Dollar Ki Kimat To Kam Ho Gyi Lekin Saudi riyal Kahan Ponch Gaya | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 08, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.